ETV Bharat / sports

ری شیڈول میچ سیریز کا فیصلہ کن نہیں بلکہ حسب معمول میچ ہوگا: ای سی بی چیف - بھارت اور انگلینڈ

ای سی بی کے سی ای او ٹام ہیریسن نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا آخری ٹیسٹ میچ رد ہونے کے بعد کہا کہ مستقبل میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا ری شیڈول میچ سیریز کا فیصلہ کن نہیں بلکہ حسب معمول کھیلا جانے والا میچ ہوگا۔

ای سی بی کے سی ای او ٹام ہیریسن
ای سی بی کے سی ای او ٹام ہیریسن
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 12:27 PM IST

انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سی ای او ٹام ہیریسن نے جمعہ کے روز بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آخری میچ رد ہونے کے بعد کہا کہ مستقبل میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا ری شیڈول میچ سیریز کا فیصلہ کن نہیں بلکہ حسب معمول کھیلا جانے والا میچ ہوگا۔

ٹام ہیریسن کے اس بیان کا مطلب یہ ہے کہ اس سیریز کا نتیجہ بھارت کے حق میں ہی رہےگا اور یہ سیریز بھارت کی جانب سے 2-1 جیتی ہوئی سیریز مانی جائے گی حالانکہ ابھی اس کی توثیق نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہوا ہے کہ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹ پر اس کا کیا اثر پڑے گا۔

شیڈول کے مطابق جمعہ کے روز میچ شروع ہونے سے ایک دن پہلے اتوار کے روز ای سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان رات بھر اس بات پر بات چیت جاری رہی کہ میچ کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے یا نہیں لیکن بالآخر کوئی حل نہیں نکلا اور میچ کو رد کر دیا گیا۔

ENG vs IND: کورونا کے سبب پانچواں ٹیسٹ منسوخ

ٹام نے اس بارے میں کہا ’بہت لمبی رات تھی۔ یہ سچ میں تکلیف دہ ہے۔ آپ ذہنی صحت کے مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں اور ہم اسی بابت متفکر ہیں۔ بھارت شاندار ٹورنگ ٹیم رہی ہے لیکن کھلاڑیوں کے لیے زندگی الگ ہے۔ جب کورونا کسی ماحول میں پھیلتا ہے تو یہ بہت تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔ امید ہے کہ ہم اس ٹیسٹ میچ کو کسی اور وقت منعقد کر سکتے ہیں، لیکن یہ چار شاندار میچوں کے بعد نتیجے کی طرح نہیں ہوگا‘.

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.