ETV Bharat / sports

Shadab Khan Takes Responsibility for loss ایشیا کپ فائنل 2022 شاداب خان نے شکست کی ذمہ داری قبول کی

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 3:06 PM IST

Updated : Sep 12, 2022, 3:41 PM IST

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔ شاداب خان نے کہاکہ 'کیچز وِن میچز، معذرت، میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا'۔ Shadab Khan takes responsibility for Pakistan's Asia Cup final loss to Sri Lanka

Catches win matches: Shadab Khan takes responsibility for Pakistan's Asia Cup final loss to Sri Lanka
ایشیا کپ فائنل 2022 شاداب خان نے شکست کی ذمہ داری قبول کی

ایشیا کپ 2022 فائنل: سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر چھٹی بار ایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان کے بہترین فیلڈر سمجھے جانے والے شاداب خان نے فائنل میں دو کیچز چھوڑے، جس کی وجہ سے میچ کا رخ بدل گیا۔ فائنل میں شکست کے بعد شاداب نے پاکستان کرکٹ شائقین سے معافی مانگ لی ہے۔ شاداب خان نے ٹویٹ کر کے شکست کی پوری ذمہ داری قبول کی ہے۔ Shadab Khan takes responsibility for Pakistan's Asia Cup final loss to Sri Lanka

اپنی ٹوئٹ میں شاداب خان نے لکھا کہ 'کیچز ون میجز، معذرت، میں اس شکست کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا۔ نیسم شاہ، حارث رؤف، محمد نواز اور محمد رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پوری ٹیم نے پوری کوشش کی۔ سری لنکا کو مبارک ہو۔

بتادیں کہ ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کی اننگز کے 19ویں اوور کے دوران راجا پاکسے کا کیچ لیتے ہوئے شاداب آصف سے ٹکرا گئے تھے کیچ کے علاوہ چھ رنز بھی ملے تھے ۔ راجا پاکسے نے میچ میں شاندار اننگز کھیلی اور 45 گیندوں پر 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو 170 رنز تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔

سری لنکا کے اسکور کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 147 پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 55 رنز بنائے، رضوان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی بڑا اسکور نہ کھیل سکے جس کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Sep 12, 2022, 3:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.