ETV Bharat / sports

ڈبلیو ٹی سی فائنل جیسا اہم میچ انگلینڈ میں نہیں ہونا چاہیے: کیون پیٹرسن - برطانیہ میں بہت ہی اہم کرکٹ میچ نہیں کھیلا جانا چاہئے

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کا فائنل میچ اب ڈرا کی طرف جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ پانچ دن میں سے دو دن مکمل طور سے برباد ہوگئے ہیں۔ جس پر کیون پیٹرسن نے کہا کہ بہت ہی اہم کرکٹ میچ برطانیہ میں نہیں کھیلا جانا چاہئے۔

kevin pietersen
کیون پیٹرسن
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 1:39 PM IST

ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں بارش کے مسلسل خلل ڈالنے پر انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کا خیال ہے کہ غیر متوقع موسم کی وجہ سے انگلینڈ میں کوئی زیادہ اہمیت کا حامل کرکٹ میچ نہیں ہونا چاہئے۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری ڈبلیو ٹی سی کا فائنل میچ اب ڈرا کی طرف جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ پانچ دن میں سے دو دن مکمل طور سے برباد ہوگئے ہیں۔

لیکن آئی سی سی کی جانب سے اس اہم میچ کے لیے پہلے سے ایک دن ایکسٹرا رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے چھٹے روز بھی میچ کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو اپنی دوسری اننگز بھی کھیلنی ہے۔

مزید پڑھیں: WTC Final: پانچویں دن کے اختتام پر بھارت کو 32 رنز کی سبقت

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اس اہم فائنل کے لیے ساؤتھمپٹن کے انتخاب کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے پیٹرسن نے کہا ، "مجھے یہ کہنے سے تکلیف ہو رہی ہے لیکن برطانیہ میں کوئی بہت ہی اہم کرکٹ میچ نہیں کھیلا جانا چاہئے۔"

پیٹرسن کا خیال ہے کہ فائنل جیسا میچ دبئی میں کھیلا جانا چاہئے جہاں موسم سے متعلق خلل کا امکان بہت کم ہے۔

انگلینڈ کے سابق بلے باز نے کہا "اگر مجھے فیصلہ کرنا پڑا تو میں ڈبلیو ٹی سی فائنل جیسے میچ کے لیے دبئی کو میزبانی کے لیے منتخب کرتا۔ قدرتی مقام، شاندار اسٹیڈیم، اچھے موسم کی ضمانت، عمدہ پریکٹس کی سہولیات اور سفر کے لیے بہترین مقام اور ہاں اسٹیڈیم کے قریب ہی آئی سی سی کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.