ETV Bharat / sports

India vs New Zealand جلد آنے والا ہے میرے بلے سے بڑا اسکور، روہت شرما - انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز

دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد کپتان روہت شرما نے کہا کہ 'ان کے بلے سے بہت جلد بڑا اسکور آنے والا ہے۔' Rohit Sharma on Big score

جلد آنے والا ہے میرے بلے سے بڑا اسکور، روہت شرما

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 9:05 AM IST

رائے پور: یک روزہ کرکٹ میں سنچری کی خشک سالی سے گزر رہے بھارتی کپتان روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھ وکٹوں کی زبردست جیت کے بعد کہا کہ وہ اپنی بلے بازی سے خوش ہیں اور بڑا اسکور "کچھ دور" ہی ہے۔ روہت نے میچ کے بعد کہا کہ"میں اپنے کھیل کو تھوڑا سا تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ گیند باز حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ اہم ہے۔ میں جانتا ہوں کہ بڑا (ذاتی) اسکور نہیں آیا ہے لیکن میں اس کے بارے میں زیادہ فکر مند نہیں ہوں۔ لیکن بڑا اسکور جلد ہی آنے والا ہے۔"

واضح رہے کہ روہت نے جنوری 2020 کے بعد سے ون ڈے کرکٹ میں سو رنز کا ہندسہ نہیں چھوا ہے، حالانکہ وہ ہفتہ کو اچھی لے میں نظر آئے۔ نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کے سامنے 109 رنز کا معمولی ہدف دیا جسے بھارت نے 20.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔ روہت نے 50 گیندوں میں 51 رنز بنا کر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ روہت نے بھارتی گیند بازوں کے بارے میں کہا کہ "گیند بازوں نے واقعی پچھلے پانچ میچوں میں قدم بڑھایا ہے۔ ہم نے ان سے جو بھی مانگا انہوں نے قدم بڑھا کر دیا ہے۔ آپ کو بھارت میں اس طرح کی یکساں موومنٹ نظر نہیں آتی ہے، یہ بھارت کے باہر دیکھنے کو ملتا ہے۔ ان گیند بازوں کے پاس بہترین صلاحیتیں ہیں۔ وہ واقعی سخت محنت کرتے ہیں اور ان کا نتیجہ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: Rohit Sharma Breaks MS Dhoni's Record روہت نے مہیندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.