ETV Bharat / sports

Women's Premier League ویمنز پریمیئر لیگ میں بیتھ مونی گجرات جائنٹس کی قیادت کریں گی - ڈبلیو پی ایل 2023

خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ختم ہو گیا ہے۔ اب بھارت میں ویمنز پریمیئر لیگ 4 مارچ سے شروع ہوگی۔ گجرات جائنٹس نے آسٹریلوی اوپنر بیتھ مونی کو کپتان مقرر کیا ہے۔ Beth Mooney captain Gujarat Giants in WPL

ویمنز پریمیئر لیگ میں بیتھ مونی گجرات جائنٹس کی قیادت کریں گی

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 8:32 AM IST

نئی دہلی: ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کی فرنچائز گجرات جائنٹس نے آسٹریلوی اوپنر بیتھ مونی کو ٹورنامنٹ کے پہلے سیزن کے لیے ٹیم کی قیادت کے لیے مقرر کیا ہے۔ جائنٹس نے پیر کو جاری کردہ ایک ریلیز میں اس بات کی تصدیق کی۔ بھارتی آل راؤنڈر اسنیہ رانا کو نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مونی نے کہا کہ "مجھے تاریخی ویمنز پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں گجرات جائنٹس کی قیادت کرنے کا موقع ملنے پر خوشی ہے۔ ہماری ٹیم میدان میں اترنے اور مضبوط کرکٹ کھیلنے کی منتظر ہے اور امید ہے کہ ہم ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔ گجرات جائنٹس کپتان کا اعلان کرنے والی تیسری فرنچائز ہے۔ قبل ازیں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے ہندوستانی اوپنر اسمرتی مندھانا کو نامزد کیا تھا جبکہ یوپی واریئرز نے آسٹریلیا کی وکٹ کیپر بلے باز الیسا ہیلی کو اپنا کپتان مقرر کیا تھا۔ ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز نے ابھی تک اپنے کپتانوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ویمنز پریمیئر لیگ کا انعقاد 4 سے 26 مارچ تک ممبئی میں ہونا ہے۔ گجرات جائنٹس ہفتہ کو اپنا پہلا میچ لیگ کے پہلے دن ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Smriti Mandhana RCB Captain مندھانا کو آر سی بی کی کپتانی ملی

جائنٹس اسکواڈ: بیتھ مونی (کپتان)، اسنیہ رانا (نائب کپتان)، ایشلے گارڈنر، صوفیہ ڈنکلے، اینابیل سدرلینڈ، ہارلین دیول، ڈینڈرا ڈوٹن، سبینینی میگھنا، جارجیا ویرہم، ماناسی جوشی، دیالن ہیملتا، مونیکا پٹیل، تنوجا کنور، سشما ورما، ہرلی گالا، اشونی کماری، پارونیکا سسودیا، شبنم شکیل۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.