ETV Bharat / sports

Team India T20 Jersey ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نئی جرسی میں نظر آئے گی - بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی کا رنگ تبدیل

بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی مرد اور خواتین ٹیم کے لیے نئی جرسی لانچ کی ہے۔ بی سی سی آئی نے اس کا اعلان اتور کے روز کیا۔ Team India T20 Jersey Ahead Of T20 World Cup

BCCI Unveils New Team India T20 Jersey Ahead Of T20 World Cup
ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نئی جرسی میں نظر آئیں گے
author img

By

Published : Sep 19, 2022, 12:48 PM IST

Updated : Sep 19, 2022, 5:16 PM IST

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی۔20 ورلڈ کپ میں نئی جرسی میں نظر آئے گی۔ یہ نئی جرسی مرد اور خواتین دونوں کیٹیگری کے لیے ہے۔ مطلب ٹیم روہت اسی لباس کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف اترے گی۔ Team India T20 Jersey Ahead Of T20 World Cup

اتوار کے روز بی سی سی آئی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں نئی ​​کٹ پہنے ہوئے کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کی۔ اس میں روہت شرما، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا اور خواتین کی ٹیم کے ارکان جیسے ہرمن پریت کور، شیفالی ورما اور رینوکا سنگھ نئی جرسی میں نظر آئی۔ نئی جرسی میں کندھے اور بازو گہرے نیلے اور باقی کٹ ہلکے نیلے رنگ کے ہیں۔ جرسی کے بائیں جانب ایک چھوٹا سا ڈیزائن بھی ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک ہونا ہے۔ ٹیم انڈیا کا پہلا میچ اتوار 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف ہے۔ دونوں ٹیمیں گروپ 2 کا حصہ ہیں۔ پاکستان کے بعد بھارت کو جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے علاوہ دو دیگر ٹیموں سے مقابلہ کرنا ہے، جن کا اعلان گروپ مرحلے کے میچوں کے بعد کیا جائے گا۔ اہم میچوں سے قبل بھارتی ٹیم دو وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Sep 19, 2022, 5:16 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.