ETV Bharat / sports

Yusuf Pathan Birthday: بی سی سی آئی نے یوسف پٹھان کو سالگرہ کی مبارکباد دی

بھارتی ٹیم کے پٹھان بھائیوں کی جوڑی سے ہر کوئی واقف ہے۔ اسٹار کھلاڑی اور سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان آج اپنی 40ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ بی سی سی آئی نے یوسف پٹھان کو 40 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ Yusuf Pathan Birthday

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 12:31 PM IST

BCCI Celebrating Yusuf Pathan 40th Birthday
بی سی سی آئی نے یوسف پٹھان کو سالگرہ کی مبارکباد دی

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے پٹھان برادران کی جوڑی سے ہر کوئی واقف ہے۔ اسٹار کھلاڑی اور سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان آج اپنی 40ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ یوسف پٹھان 17 نومبر سنہ 1982 کو کو گجرات کے شہر وڈودرا میں پیدا ہوئے۔ یوسف ایک گجراتی پٹھان گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے چھوٹے بھائی عرفان کو بھی کرکٹ کا بہت شوق تھا۔ دونوں ایک ساتھ کھیلتے اور مشق کرتے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے تصویر ٹویٹ کی۔ Yusuf Pathan Birthday

یوسف پٹھان کے والد محمود خان مسجد میں مؤذن تھے۔ یوسف پٹھان اپنے بچپن میں مسجد کے احاطے اپنے چھوٹے بھائی عرفان پٹھان کے ساتھ مل کر کرکٹ کھیلتے تھے۔ کرکٹ کی ابتدائی مشق بھی انہوں نے یہیں سے شروع کی۔ یوسف پٹھان نے بھارتی ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچوں میں اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے اپنا پہلا T20 میچ 4 ستمبر 2007 کو پاکستان کے خلاف T20 ورلڈ کپ میں کھیلا۔ اس میچ میں انہوں نے 8 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے مجموعی طور پر 15 رنز بنائے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنا آخری T20 انٹرنیشنل میچ 30 مارچ 2012 کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا۔

یوسف نے بھارت کے لیے اپنا پہلا ون ڈے 10 جون سنہ 2008 کو ڈھاکہ میں پاکستان کے خلاف کھیلا، جب کہ انہوں نے اپنا آخری ون ڈے 18 مارچ 2012 کو ڈھاکہ میں پاکستان کے خلاف کھیلا۔

یوسف پٹھان نے 22 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مجموعی طور پر 236 رنز بنائے ہیں، جب کہ 57 ون ڈے میچوں میں انہوں نے 810 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے ون ڈے میں 2 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ یوسف پٹھان لمبے چھکوں اور طوفانی بلے بازی کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ آف اسپن گیند بازی بھی کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.