ETV Bharat / sports

Amol Muzumdar امول مجومدار ہندوستانی خواتین ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

تجربہ کار رنجی کھلاڑی امول مجومدار کو ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے پر امول مجمدار نے خوشی کا اظہار کیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 1:39 PM IST

امول مجومدار ہندوستانی خواتین ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

ممبئی: تجربہ کار رنجی کھلاڑی امول مجومدار کو ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ہندوستانی ڈومیسٹک کرکٹ کے کامیاب ترین کرکٹر رہ چکے امول مجمدار کے کندھوں پر خواتین کرکٹ ٹیم کو آگے لے جانے کی ذمہ داری ہو گی۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی میں سلکشا نائک، اشوک ملہوترا اور جتن پرانجپے کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے ٹیم انڈیا (سینئر ویمن) کے عہدے کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے درخواست دہندگان کا انٹرویو لیا اور غور و خوض کے بعد تین رکنی کمیٹی نے امول مجومدار کو یہ عہدہ سنبھالنے کی سفارش کی۔ ڈومیسٹک لیجنڈ مجومدار نے اپنے 21 سالہ شاندار کیریئر کے دوران 171 میچوں میں 30 سنچریوں سمیت 11,000 فرسٹ کلاس رنز بنائے ہیں۔ وہ 100 سے زیادہ لسٹ اے گیمز اور 14 ٹی 20 میچوں میں بھی نظر آئے۔ انہوں نے ممبئی کے ساتھ کئی رنجی ٹرافی ٹائٹل جیتے اور بعد میں آسام اور آندھرا پردیش کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: Asian Para Games 2023 میرٹھ کی زینب خاتون نے پیرا ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کئے جانے پر امول مجمدار نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی تربیت کی ذمہ داری ملنا اعزاز کی بات ہے۔میری کوشش ہوگی کہ میری مدت کے دوران ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے اور وہ مقام حاصل کرے جس کے لئے مجھے بلایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.