اگلے ماہ زمبابوے میں کھیلی جانے والی تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شیکھر دھون ٹیم کی کپتانی کریں گے جب کہ کچھ کھلاڑی جو طویل عرصے سے ٹیم سے باہر تھے ان کی واپسی ہوئی ہے۔ روہت شرما اور ویراٹ کوہلی سمیت کچھ بڑے کھلاڑیوں کو اس سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔جبکہ کچھ کھلاڑی دوبارہ ٹیم میں واپس آئے ہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر ٹیم سے باہر تھے۔India ODI Squad for Zimbabwe Tour دورہ زمبابوے کا آغاز 18 اگست سے ہوگا، تینوں یک روزہ ہرارے اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ بقیہ دو ون ڈے 20 اور 22 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
-
#TeamIndia for 3 ODIs against Zimbabwe: Shikhar Dhawan (Capt), Ruturaj Gaikwad, Shubman Gill, Deepak Hooda, Rahul Tripathi, Ishan Kishan (wk), Sanju Samson (wk), Washington Sundar, Shardul Thakur, Kuldeep Yadav, Axar Patel, Avesh Khan, Prasidh Krishna, Mohd Siraj, Deepak Chahar.
— BCCI (@BCCI) July 30, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#TeamIndia for 3 ODIs against Zimbabwe: Shikhar Dhawan (Capt), Ruturaj Gaikwad, Shubman Gill, Deepak Hooda, Rahul Tripathi, Ishan Kishan (wk), Sanju Samson (wk), Washington Sundar, Shardul Thakur, Kuldeep Yadav, Axar Patel, Avesh Khan, Prasidh Krishna, Mohd Siraj, Deepak Chahar.
— BCCI (@BCCI) July 30, 2022#TeamIndia for 3 ODIs against Zimbabwe: Shikhar Dhawan (Capt), Ruturaj Gaikwad, Shubman Gill, Deepak Hooda, Rahul Tripathi, Ishan Kishan (wk), Sanju Samson (wk), Washington Sundar, Shardul Thakur, Kuldeep Yadav, Axar Patel, Avesh Khan, Prasidh Krishna, Mohd Siraj, Deepak Chahar.
— BCCI (@BCCI) July 30, 2022
انگلینڈ میں کاؤنٹی ڈویژن 2 کرکٹ کھیلنے والے واشنگٹن سندر انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔ اب سلیکٹرز نے ایک بار پھر ون ڈے ٹیم میں شامل کیا ہے اس کے علاوہ آئی پی ایل سے چند روز قبل چوٹ کے باعث ایک بھی میچ نہ کھیلنے والے تیز گیند باز دیپک چاہر کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہیں راہل ترپاٹھی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ لیگ اسپنر کلدیپ یادو، جنہوں نے اپنا آخری ون ڈے اس سال فروری میں ونڈیز کے خلاف کھیلا تھا، کو بھی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ زمبابوے کے دورے کے لیے ہندوستانی اسکواڈ درج ذیل ہے۔
شیکھر دھون (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شبھمن گل، دیپک ہڈا، راہل ترپاٹھی، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سنجو سمسن (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادو، اکسر پٹیل، اویش خان، پرسدھ کرشنا، محمد سراج اور دیپک چاہر