ETV Bharat / sports

BCCI بی سی سی آئی ایشین گیمز میں مردوں اور خواتین کی ٹیمیں بھیجے گا

author img

By

Published : Jul 8, 2023, 8:00 PM IST

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ستمبر میں چین کے ہانگ زو میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے لیے خواتین اور مردوں کی ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی سی سی آئی ایشین گیمز میں مردوں اور خواتین کی ٹیمیں بھیجے گا

ممبئی:بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں کہا گیا کہ ورلڈ کپ 2023 میں حصہ نہ لینے والے کھلاڑی ایشیا کپ کے لئے منتخب ہوسکیں گے۔ ایشیا کپ 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک شیڈول ہے جبکہ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ دریں اثنا، بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ بورڈ ریٹائرمنٹ لے چکے کھلاڑیوں سمیت تمام ہندوستانی کرکٹرزکے لیے دیگر ٹی 20 لیگز میں شرکت کے حوالے سے پالیسی بنائے گا۔

شاہ نے کہا کہ بورڈ نے سید مشتاق علی ٹرافی کے آئندہ سیزن میں امپیکٹ پلیئر رول کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ نے کہاکہ ٹیموں کو ٹاس سے پہلے اپنی الیون اور چار متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ٹیمیں میچ کے کسی بھی وقت امپیکٹ پلیئر کا استعمال کر سکتی ہیں۔ سید مشتاق علی ٹرافی کے گزشتہ سیزن میں ایک ٹیم امپیکٹ پلیئر کو اننگ کے 14ویں اوور سے پہلے استعمال کرسکتی تھی۔ سید مشتاق علی ٹرافی کے آئندہ سیزن میں ایک اوور میں دو باؤنسر پھینکے جا سکتے ہیں۔ بورڈ نے اجلاس کے دوران ملک بھر کے اسٹیڈیمز کی دو مرحلوں میں تزئین و آرائش کا بھی فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Jhulan Goswami جھولن نے کولکاتا میں ورلڈ کپ ٹرافی کا خیرمقدم کیا

شاہ نے کہاکہ پہلا مرحلہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کے مقامات انعقاد کی تزئین و آرائش پرمرکوز ہوگا۔ اس سے متعلق کام ورلڈ کپ سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں دیگر مقامات کی تزئین و آرائش پر کام کیا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.