دبئی:بنگلہ دیش کی اسٹار کرکٹر ناہیدہ اختر نے پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بنگلہ دیش نے گزشتہ ماہ ون ڈے سیریز میں پاکستان کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ اس سیریز میں ناہیدہ کا خاص تعاون تھا، انہوں نے تین میچوں میں سات وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی سیریز بھی بنیں۔
-
Bangladesh left-arm spinner Nahida Akter shares her feelings after being named ICC Women’s Player of the Month for November 2023. 🇧🇩 🫶#BCB | #Cricket pic.twitter.com/za96qYNlMY
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) December 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Bangladesh left-arm spinner Nahida Akter shares her feelings after being named ICC Women’s Player of the Month for November 2023. 🇧🇩 🫶#BCB | #Cricket pic.twitter.com/za96qYNlMY
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) December 11, 2023Bangladesh left-arm spinner Nahida Akter shares her feelings after being named ICC Women’s Player of the Month for November 2023. 🇧🇩 🫶#BCB | #Cricket pic.twitter.com/za96qYNlMY
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) December 11, 2023
مہینہ کی بہترین کھلاڑی کے طور پر منتخب ہونے پر، ناہیدہ نے کہاکہ یہ قابل فخر لمحہ ہے۔ کرکٹ کے ماہرین کے اس باوقار پینل کی طرف سے اعزاز ملنا اور آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنا میرے لیے حوصلہ افزائی کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہوگا۔
آسٹریلیا کو چھٹی بار ون ڈے ورلڈ کپ چیمپئن بنانے میں ٹریوس ہیڈ نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے سیمی فائنل اور فائنل میں زبردست اننگز کھیلی اور دونوں میچوں میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ہیڈ نے ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں 44 کی اوسط سے 220 رنز بنائے تھے۔ ساتھ ہی ہندوستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے تیسرے میچ میں انہوں نے 18 گیندوں میں 35 رنز بنائے۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنے ساتھی گلین میکسویل اور ہندوستانی تیز گیند باز محمد شامی کو پیچھے چھوڑ کر حاصل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پچیس برسوں بعد ویسٹ انڈیز کی ہوم گراونڈ میں ون ڈے سیریزکی جیت
آئی سی سی کی جانب سے مہینہ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیے جانے کے حوالے سے ٹریوس ہیڈ کا کہنا تھا کہ اس اعزاز سے نوازا جاناباعث فخر ہے تاہم یہ ایک ٹیم کی کوشش ہے۔ تمام فارمیٹس میں میرے ساتھی کھلاڑیوں کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی ۔
یواین آئی