عفیف حسین (ناٹ آؤٹ 93) اور مہدی حسن (ناٹ آؤٹ 81) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 174 رنز کی ناٹ آوٹ میچ فاتح پارٹنرشپ کی بدولت بنگلہ دیش نے پہلے یک روزہ میچ میں افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ Mehidy Hasan and Afif Hossain Partnership Against Afghanistan اس جیت کے ساتھ بنگلہ دیش نے تین میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
-
From 45/6 ➡️ 219/6
— ICC (@ICC) February 23, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Afif Hossain and Mehidy Hasan guide Bangladesh to a dream win over Afghanistan. #BANvAFG | 📝 https://t.co/H4t235e3e4 pic.twitter.com/6SMiaCB60V
">From 45/6 ➡️ 219/6
— ICC (@ICC) February 23, 2022
Afif Hossain and Mehidy Hasan guide Bangladesh to a dream win over Afghanistan. #BANvAFG | 📝 https://t.co/H4t235e3e4 pic.twitter.com/6SMiaCB60VFrom 45/6 ➡️ 219/6
— ICC (@ICC) February 23, 2022
Afif Hossain and Mehidy Hasan guide Bangladesh to a dream win over Afghanistan. #BANvAFG | 📝 https://t.co/H4t235e3e4 pic.twitter.com/6SMiaCB60V
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغان ٹیم 49.1 اوورز میں 215 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد بنگلہ دیش نے ابتدائی شروعاتی جھٹکوں سے نکل کر 7 گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان کی جانب نجیب اللہ نے 67 رنز اور رحمت شاہ نے 34 رنز کی قابل ذکر اننگ کھیلی، اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑا اسکور نہیں بنا سکا اور پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 214 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمن نے تین، تسکین احمد، شکیب الحسن اور شریف الاسلام نے دو دو وکٹیں حاصل کی جبکہ محمود اللہ نے ایک بلے باز کو پویلین بھیجا۔
ہدف کے تعاقب میں اتری بنگلہ دیش کی ٹیم کے 6 کھلاڑی 11.2 اوورز میں محض 45 رن پرآوٹ ہوچکے تھے اور اس کی شکست یقینی نظر آرہی تھی لیکن عفیف حسین اور مہدی حسن نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مزید کوئی وکٹ نہ دے کر حیرت انگیز طور پر افغانستان کو شکست دے دی۔
عفیف حسین نے 115 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 93 رن کی اننگز کھیلی اور اپنی میچ وننگ اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ مہدی حسن نے 120 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے۔
ان دونوں بلے بازوں نے ساتویں وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ 174 رنز کی پارٹنرشپ کی۔
مہدی حسن کو ان کی اس بہترین اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔