ہانگژو: بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی پاکستانی ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہا۔ ٹیم نے صرف 18 رنز پر 4 وکٹ گنوا دیئے۔ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والی عالیہ ریاض نے سب سے زیادہ 17 رنز بنائے۔ ٹیم کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرز بھی حاصل نہ کر سکیں۔ کپتان ندا ڈار نے 14 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے لیگ اسپنر شورنا اختر نے چار اوورز میں 16 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 64 رنز بنا سکی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو اوپنر شمیمہ سلطانہ اور پارٹنر رانی کی جانب سے اچھا آغاز ملا۔ دونوں نے 13-13 رنز بنائے اور پہلے وکٹ کے لیے 27 رنز جوڑے۔ تاہم ایک وقت بنگلہ دیش کا اسکور تین وکٹوں پر 34 رنز تک پہنچ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Asian Games 2023 بھارت نے مردوں کی دس میٹر ایئر رائفل ٹیم شوٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا، عالمی ریکارڈ بنایا
اس کے بعد شورنا اختر نے 33 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 14 رنز بنا کر ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ پاکستان کے لیے بائیں ہاتھ کے اسپنر ناصرہ سندھو نے شاندار بالنگ کی اور چار اوورز میں 10 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے 65 رنز کا آسان ہدف 18.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یو این آئی