ETV Bharat / sports

Babar Azam Sitara-e-Imtiaz بابر اعظم پاکستان کے شہری اعزاز ستارہ امتیاز سے سرفراز

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 11:06 PM IST

Updated : Mar 24, 2023, 9:13 AM IST

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کرکٹ ٹیم میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے پاکستان کے شہری اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ اس قبل شاہد آفریدی، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔ Babar Azam Sitara-e-Imtiaz

Babar becomes youngest cricketer to receive Sitara-e-Imtiaz
بابر اعظم پاکستان کے شہری اعزاز ستارہ امتیاز سے سرفراز

لاہور: بابر اعظم کو بطور کپتان اور بلے باز پاکستان کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر باوقار سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ سال 2015 میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے بابر اعظم ٹیم کی بیٹنگ کا بوجھ اٹھاتے ہوئے یک کے بعد کئی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہے۔ اب 28 سالہ کھلاڑی کو ان کی شاندار کامیابیوں پر ستارہ امتیاز ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے ملک کے سب سے کم عمر کرکٹر ہیں۔

ستارہ امتیاز ملنے کے بعد بابر اعظم نے اپنے والدین کے ساتھ تصویر شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا 'اپنی والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ ایوارڈ ان کے والدین کے لیے، مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کے لیے ہے۔ بابر اعظم کوگورنر ہاؤس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کا میڈل پہنایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں کو ستارہ امتیاز صدارتی سویلین ایوارڈ دیا گیا ہے۔ پاکستان کے جن کرکٹرز کو یہ اعزاز ملا ہے وہ مندرجہ درج ذیل ہیں۔ جاوید میانداد کے علاوہ ، انضمام الحق، محمد یوسف، سعید اجمل، یونس خان، شاہد آفریدی، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Mar 24, 2023, 9:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.