ETV Bharat / sports

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ، بابر اعظم نے بازی ماری - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آسٹریلیائی خواتین ٹیم کی وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی کو اپریل مہینے کے دوران شاندار کارکردگی کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ
author img

By

Published : May 10, 2021, 10:54 PM IST

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ(ایک مہینے میں اچھی کاکردگی کرنے والا کھلاڑی) کے ایوارڈ کا اعلان کر دیا جس میں اس بار پاکستانی بلے باز بابر اعظم اور خواتین کے زمرے میں آسٹریلیا کی وکٹ کیپر ایلیسا ہیلی نے بازی ماری۔

بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف حال ہی میں اختتام پذیر سیریز میں سبھی فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کی بدولت مداحوں اور آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کی پہلی پسند بنے ہیں اور ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کے نمائندہ اور پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ دنیا سفید بال کرکٹ میں دو طرح سے بلے بازی کرتی ہے، جن میں سے ایک طریقہ ہاتھ کھول کر جارحانہ انداز میں کھیلنا، اور دوسرا بابراعظم کا طریقہ ہے۔ جس طریقہ سے ٹائمنگ کے ساتھ بلے بازی کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور وہ یہ انعام جیتنے کے حقدار ہیں۔

  • 🔸 Three ODIs, 155 runs at 51.66
    🔥 Leading run-scorer in Australia’s record-breaking ODI series win over New Zealand

    Congratulations, @ahealy77 for becoming the ICC Women’s Player of the Month for April 🎉#ICCPOTM pic.twitter.com/BX0fKScm2o

    — ICC (@ICC) May 10, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس کے علاوہ آسٹریلیائی کھلاڑی ایلیسا ہیلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یہ انعام جیتا ہے۔

واضح رہے کہ ملیئر آف دی منتھ کی فہرست میں بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کے ہی فخر زمان اور نیپال کرکٹ ٹیم کے بلے باز کُشل بھُرتل کو نامزد کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.