پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے یک روزہ میچ میں اپنے کریئر کی17ویں سنچری 85 ویں اننگز میں اسکور کی جس کے بعد وہ سب سے کم اننگز میں17 سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہاشم آملہ نے 17 سنچریاں مکمل کرنے کے لیے 98، بھارت کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے 112 اور آسٹریلیا کے جارح سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 113 یک روزہ اننگ کھیلی تھیں۔ Babar Azam Achieved huge feat
اس کے علاوہ بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے یک روزہ میں سنچری اسکور کرکے دو مرتبہ مسلسل تین سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔ بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف آخری 2 یک روزہ میچز میں بھی سنچری اسکور کی تھیں۔ اسی طرح بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بطور کپتان ایک ہزار ون ڈے رنز بھی مکمل کیے انہوں نے صرف 13 اننگز میں بطور کپتان ایک ہزار رنز مکمل کیے۔
- یہ بھی پڑھیں: Babar Azam Surpasses Virat Kohli: بابر اعظم نے تاریخی اننگ میں کئی ریکارڈز بنائے
- یہ بھی پڑھیں: PAK vs AUS ODI: بابر نے توڑا وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ
اس کے علاوہ بابر اعظم نے آخری پانچ ون ڈے اننگز میں 534 رنز بنائے جس کے بعد وہ پانچ مسلسل اننگز کے کسی بھی بریکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔ اس سے قبل فخر زمان نے مسلسل پانچ اننگز میں 515 رنز بنائے تھے مسلسل پانچ اننگز کے بریکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سابق بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کے نام ہے۔ کوہلی نے مسلسل پانچ اننگ اننگ کے بریکٹ میں 596 رنز بنائے تھے۔
اس کے علاوہ بابر اعظم کریئر کی ابتدائی 85 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے، اس سے قبل ہاشم آملہ نے 85 اننگز میں 4312 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی اننگز کا 52 واں رن لے کر ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑا۔