اسلام آباد: پاکستان میں ان دنوں نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جاری ہے۔ اس ٹورنامنٹ ملک کے مختلف اسٹیٹ کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔ اس قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سابق کرکٹر معین علی خان کے بیٹے اعظم خان بھی کراچی وائٹس کے لیے کھیل رہے ہیں۔ 26 نومبر کو کراچی وائٹس کا میچ لاہور بلوز سے تھا اور اس میچ میں اعظم خان نے 35 رنز اسکور بھی کیے تھے۔
غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اعظم خان نے اپنے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا چسپاں کر رکھا تھا۔ جس کے بعد میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعظم خان پر غیر منظور شدہ اسٹیکر کے استعمال پر کارروائی کرتے ہوئے میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اعظم خان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق کھلاڑی کٹ یا سامان پر غیر منظور شدہ اسٹیکر نہیں لگا سکتے اور نہ ہی میچ کے دوران مذہبی اور سیاسی پیغام کے اسٹیکر بھی آویزاں کر سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اعظم خان کے خلاف کاروائی کیے جانے کے بعد کئی لوگ پی سی بی کی تنقید کرتے ہوئے وضاحت طلب کر رہے ہیں۔
-
کیا پی سی بی بتائے گی کہ پاکستان میں کرکٹ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانا کب سے جرم ہو گیا؟ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ کرنے والوں کو پی سی بی سے فارغ کر کے عبرت کی مثال بنانا چاہئیے pic.twitter.com/827t01jW5p
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) November 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">کیا پی سی بی بتائے گی کہ پاکستان میں کرکٹ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانا کب سے جرم ہو گیا؟ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ کرنے والوں کو پی سی بی سے فارغ کر کے عبرت کی مثال بنانا چاہئیے pic.twitter.com/827t01jW5p
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) November 26, 2023کیا پی سی بی بتائے گی کہ پاکستان میں کرکٹ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانا کب سے جرم ہو گیا؟ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ کرنے والوں کو پی سی بی سے فارغ کر کے عبرت کی مثال بنانا چاہئیے pic.twitter.com/827t01jW5p
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) November 26, 2023
پاکستان کے سینیئر صحافی حامد میر نے ٹویٹ کیا کہ "کیا پی سی بی بتائے گی کہ پاکستان میں کرکٹ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانا کب سے جرم ہوگیا؟ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ کرنے والوں کو پی سی بی سے فارغ کرکے عبرت کی مثال بنانا چاہیے"۔
-
کیا پی سی بی بتا سکتا ہے کہ کس قانوں کے تحت اعظم خان کو پریشرائز کیا گیا اور جرمانہ کیا گیا؟فلسطین کے لئے حمایت ایک عالمی آواز اور انسانی ضمیر کی پکار ہے،جن آفیشلز نے یہ مجرمانہ حرکت کی ہے انہوں نے پاکستانی عوام کے جذبات شدید مجروح کئے ہیں،ان کیخلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کرتا ہوں۔ pic.twitter.com/uTCsCj4Qu4
— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) November 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">کیا پی سی بی بتا سکتا ہے کہ کس قانوں کے تحت اعظم خان کو پریشرائز کیا گیا اور جرمانہ کیا گیا؟فلسطین کے لئے حمایت ایک عالمی آواز اور انسانی ضمیر کی پکار ہے،جن آفیشلز نے یہ مجرمانہ حرکت کی ہے انہوں نے پاکستانی عوام کے جذبات شدید مجروح کئے ہیں،ان کیخلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کرتا ہوں۔ pic.twitter.com/uTCsCj4Qu4
— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) November 26, 2023کیا پی سی بی بتا سکتا ہے کہ کس قانوں کے تحت اعظم خان کو پریشرائز کیا گیا اور جرمانہ کیا گیا؟فلسطین کے لئے حمایت ایک عالمی آواز اور انسانی ضمیر کی پکار ہے،جن آفیشلز نے یہ مجرمانہ حرکت کی ہے انہوں نے پاکستانی عوام کے جذبات شدید مجروح کئے ہیں،ان کیخلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کرتا ہوں۔ pic.twitter.com/uTCsCj4Qu4
— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) November 26, 2023
سینیٹر مشتاق احمد نے ٹویٹ کیا کہ "کیا پی سی بی بتا سکتا ہے کہ کس قانوں کے تحت اعظم خان کو پریشرائز کیا گیا اور جرمانہ کیا گیا؟فلسطین کے لئے حمایت ایک عالمی آواز اور انسانی ضمیر کی پکار ہے،جن آفیشلز نے یہ مجرمانہ حرکت کی ہے انہوں نے پاکستانی عوام کے جذبات شدید مجروح کئے ہیں،ان کیخلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کرتا ہوں"۔
یہ بھی پڑھیں