ETV Bharat / sports

Australia Women vs India Women چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی - آسٹریلیا بمقابلہ بھارت خواتین ٹی ٹوئنٹی سیریز

آسٹریلیا اور بھارتی خواتین ٹیم کے درمیان جاری پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 7 رنز سے شکست دے دی۔ ایشلے گارڈنر کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Australia vs India Women T20 Series

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی

author img

By

Published : Dec 18, 2022, 7:47 AM IST

ممبئی: آسٹریلیا خواتین ٹیم نے کپتان ہرمن پریت کور (46) اور ریچا گھوش (39) کی دھماکہ خیز اننگز کے باوجود ہفتہ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو آٹھ رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے ایلیس پیری (72 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت بھارت کے سامنے 189 رن کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارت محض 181 رن بنا سکا۔ پیری نے 42 گیندوں پر سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ایشلے گارڈنر نے 42 اور گریس ہیرس نے 27 رنز کا کردار ادا کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 188 رنز کے بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔ Australia Women Beat India

بھارت کے تین وکٹ پر 49 پر گرنے کے بعد ہرمن پریت نے اننگز کو سنبھالا اور دیویکا ویدیا کے ساتھ 72 رنز کی شراکت کی۔ ہرمن پریت بھارت کو فتح کی طرف لے جارہی تھی لیکن الانا کنگ نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا جب وہ 15ویں اوور میں آؤٹ ہوگئیں۔ چھٹے نمبر پر بلے بازی کے لیے آتے ہوئے، رچا نے 19 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے لیکن وہ بھارت کو ہدف تک نہیں لے جاسکیں۔ بھارت نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تیز شروعات کی لیکن پاور پلے میں اپنے دونوں اوپنرز کی وکٹ گنوا دیئے۔ اسمرتی مندھانا نے 10 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے جبکہ شفالی ورما نے 16 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ جمائمہ روڈریگس (آٹھ) کی شکل میں بھارت کا تیسرا وکٹ گرنے کے بعد ہرمن پریت اور دیویکا نے ذمہ داری سنبھالی۔

بھارت کو آٹھ اوور میں 92 رنز درکار تھے۔ ہرمن پریت نے 13ویں اوور میں چار چوکے لگا کر رفتار بڑھا دی لیکن ڈارسی براؤن نے اگلے اوور میں صرف چھ رنز دے کر ہندوستان پر پھر دباؤ بڑھا دیا۔ جس کے نتیجے میں ہرمن پریت اگلے ہی اوور میں بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئیں۔ ہرمن پریت نے 30 گیندوں پر چھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 46 رنز بنائے، جب کہ دیویکا نے ایشلے گارڈنر کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے قبل 32 رنز بنائے۔ ہندوستان کو آخری دو اووروں میں 38 رنز درکار تھے۔ رچا نے پہلی تین گیندوں پر دو چھکے اور ایک چوکا لگایا، لیکن آسٹریلیا نے اگلی نو گیندوں میں صرف 14 رن دے کر اپنی فتح پر مہر ثبت کر دی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کا اچھا آغاز کیا لیکن چھٹے اوور تک اسے دو جھٹکے لگے۔ دیپتی شرما نے بیتھ مونی کو دو رنز پر آؤٹ کیا جبکہ فارم میں چل رہی کپتان ایلیسا ہیلی (30 ناٹ آؤٹ) کو ہیمسٹرنگ انجری کے ساتھ میدان سے باہر ہونا پڑا۔ تہلیا میک گرا کے نو رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی ایلیز پیری نے پہلی گیند پر چھکا لگا کر اپنی جارحانہ اننگز کا آغاز کیا۔ پیری نے ایشلے گارڈنر کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت داری کی جس نے آسٹریلیا کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ گارڈنر نے دیپتی شرما کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے قبل 27 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: India Women beat Australia بھارت نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی

آسٹریلیا نے 17 اوورز میں 145 رنز بنائے تھے لیکن آخری تین اوورز میں پیری اور ہیرس کی بیٹنگ نے کنگارو ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔ پیری نے 42 گیندوں پر سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے جبکہ ہیرس نے 12 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز بنائے اور آسٹریلیا کا اسکور 188/3 تک پہنچا دیا۔ ہندوستان کے لیے دیپتی نے چار اووروں میں 35 رن دے کر دو وکٹ لیے جبکہ رادھا یادو نے تین اوور میں 26 رن دے کر کامیابی حاصل کی۔ انجلی سروانی چار اوورز میں 43 رنز دے کر مہنگی ترین بالر ثابت ہوئیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.