ETV Bharat / sports

Josh Hazelwood Reaction نظم و ضبط کوہلی کو بہترین بناتا ہے: ہیزل ووڈ - ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ

آسٹریلیا کے تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کا ماننا ہے کہ ہندوستانی بلے باز وراٹ کوہلی کا نظم و ضبط انہیں دوسرے کھلاڑیوں سے ممتاز کرتا ہے۔

نظم و ضبط کوہلی کو بہترین بناتا ہے: ہیزل ووڈ

author img

By

Published : May 31, 2023, 7:45 PM IST

لنکا شائر:آسٹریلیا کے تجربہ کار فاسٹ بالر ہیزل ووڈ نے آئی سی سی کے ساتھ بات چیت میں کہاکہ میرے خیال میں وہ جتنی محنت کرتے ہیں، وہ سب سے مختلف ہے۔ سب سے پہلے ان کی فٹنس اور پھر ان کی مہارت، بیٹنگ اور فیلڈنگ (انہیں) سب سے مختلف بناتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ہمیشہ ٹریننگ کے لیے سب سے پہلے آتے ہیں اور سب سے آخر میں جاتے ہیں۔ وہ جس جذبے کے ساتھ پریکٹس کرتے ہیں وہ اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ دوسروں پر بھی اپنا اثر چھوڑتا ہے۔ یہ بعض اوقات دوسرے کھلاڑیوں میں بھی بہتری لا سکتا ہے۔

کوہلی اور ہیزل ووڈ 7 جون سے ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، حالانکہ گزشتہ دو برسوں میں ان دونوں نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے لیے کھیلتے ہوئے کافی وقت ایک ساتھ گزارا ہے۔ کوہلی کے علاوہ، ہیزل ووڈ آرسی بی میں محمد سراج کے ساتھ بھی وقت گزار چکے ہیں جو آئندہ ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ہندوستان کے اہم گیندباز ہوں گے۔ آئی پی ایل 2023 کے 14 میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کرنے والے سراج شاندار فارم میں ہیں اور ہیزل ووڈ کا خیال ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اتنا ہی مہلک ثابت ہوں گے۔

آسٹریلئائی تیز گیندباز ہیزل ووڈ نے کہاکہ میں اس سال (انجری کے باعث) آئی پی ایل میں تھوڑی دیر سے پہنچا لیکن اس سے پہلے ہی وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ وہ ہمیشہ سب سے پہلے وکٹ لیتے ہیں اوران کی اکونمی بھی بہترین ہوتی ہے۔ ہیزل ووڈ طویل عرصے سے ایڑی کی انجری سے جوجھ رہے تھے جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دسمبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ وہ آئی پی ایل 2023 میں بھی تین ہی میچ کھیل سکے اور سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے وطن واپس لوٹ آئے تھے۔

ہیزل ووڈ نے ڈبلیو ٹی سی فائنل سے قبل فٹنس کے تمام شکوک و شبہات کو دور کر دیا ہے اور ٹائٹل میچ میں کھیلنے کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے آئی سی سی کو بتایا کہ وہ ہندوستان کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں، لیکن انہیں اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لیے ایک ہفتے کی باؤلنگ پریکٹس کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:WTC Final بھارتی کرکٹ ٹیم نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے شروع کی پریکٹس

ہیزل ووڈ نے کہا کہ میری فٹنس بہت اچھی ہے۔ اب صرف اس تاریخ (7 جون) تک ہر سیشن میں حصہ لینے کی بات ہے۔ ٹی20 میں آپ ہر اوور میں بہت سی مختلف گیندیں ڈالتے ہیں۔ اس لیے سائیڈ اسٹرین کا مسئلہ پیدا ہوا۔انہوں نے کہاکہ یہ بہت جلد ٹھیک بھی ہوگیا۔ میرے پاس ایک ہفتہ کا وقت تھا، میں آئی پی ایل میں صد فیصد نہیں دے سکا، لیکن آخری کچھ پریکٹس اچھی رہی ہیں اورمیں بہتر تیاری کررہا ہوں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.