میلبورن: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 9 فروری سے چار ٹیسٹ میچ کی سیریز ہونا ہے۔ سیریز سے قبل لیجنڈری بلے باز گریگ چیپل کا خیال ہے کہ آسٹریلیا آئندہ ہائی پروفائل چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیت سکتا ہے، کیونکہ بھارتی ٹیم ریشبھ پنت اور جسپریت بمراہ جیسے اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے کمزور نظر آتی ہے۔ پنت سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد تقریباً ایک برس تک نہیں کھیل پائیں گے، جبکہ بمراہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے باہر ہیں۔ چیپل نے 'سڈنی مارننگ ہیرالڈ' میں لکھا، "آسٹریلیا سیریز جیت سکتا ہے، بھارتی ٹیم ریشبھ پنت، رویندرا جڈیجہ اور جسپریت بمراہ جیسے اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے کمزور نظر آرہی ہے، وراٹ کوہلی پر بہت زیادہ انحصار کیا جائے گا"۔
آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد فٹنس ٹیسٹ پاس کرچکے ہیں اور رنجی ٹرافی کے ذریعے واپسی کی اور وہ جمعرات سے ناگپور میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل ہیں۔ چیپل نے کہا کہ ٹرننگ وکٹوں پر ایشٹن اگر کو نیتھن لیون پر ترجیح دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ “ڈیوڈ وارنر فارم میں نہیں ہیں اور انہیں بھارت میں اپنے ٹیسٹ ریکارڈ کو بہتر کرنا ہوگا۔ عثمان خواجہ، ایلکس کاری، ٹریوس ہیڈ اور کیمرون گرین کو شاندار اسپنرز کے سامنے خود کو آزمانا ہوگا۔ مارنس لابوشین اپنے کیریئر کا پہلا بڑا امتحان دیں گے۔
چیپل نے کہاکہ "آسٹریلیا کو اپنی صلاحیتوں اور مہارت سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ بھارت میں جیتنا اب اتنا مشکل نہیں ہے۔ اب باقاعدہ دورے ہو رہے ہیں اور آئی پی ایل سے کافی تجربہ حاصل ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: