ڈربن:جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو آوٹ کلاس کردیا۔آسٹریلیا کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 15.3 اوورز میں 115 رنوں پر سمٹ گئی۔
-
An amazing performance in the opening #SAvAUS T20I has earned this Australia batter a maiden ODI call-up and an outside chance to feature in #CWC23 👀
— ICC (@ICC) August 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
More 👇https://t.co/sd5EffePYV
">An amazing performance in the opening #SAvAUS T20I has earned this Australia batter a maiden ODI call-up and an outside chance to feature in #CWC23 👀
— ICC (@ICC) August 31, 2023
More 👇https://t.co/sd5EffePYVAn amazing performance in the opening #SAvAUS T20I has earned this Australia batter a maiden ODI call-up and an outside chance to feature in #CWC23 👀
— ICC (@ICC) August 31, 2023
More 👇https://t.co/sd5EffePYV
جنوبی افریقہ کی جانب سے ریجا ہینڈریکس 56 رن،روسی وین ڈرڈوسن 21 اور مارکو جانسن 20 کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کھیل کامطاہرہ نا کر سکی اور پوری ٹیم محض 115 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے تنویز سنگھا نے شاندار بالنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے چار اوور میں 31 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔اس کے علاوہ مارکوس اسٹوینس کو تین اور اسپینر جانسن کو دو وکٹ ملے۔
اس سے قبل میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 226 رن بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے میشل مارش نے 49 گیندوں پر 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 92 رن بنائے ۔اس کے علاوہ ٹم ڈیوڈ 28 گیندوں پر سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 64 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں:Pakistan vs Nepal پاکستان نے نیپال کو کیا چاروں خانے چت
جنوبی افریقہ کی جانب سے لیجاد ویلمس نے چار اوورز میں 44 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے اس کے علاوہ مارکو جانسن،گارلڈ کوٹجے اور شمس تبریز کو ایک ایک وکٹ ملا۔