ETV Bharat / sports

Ind Vs Aus 1st T20 آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دی - بھارت کو شکست

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ موہالی میں کھیلا گیا۔ آسٹریلیائی نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ Australia Beat India

آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دی

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 7:06 AM IST

Updated : Sep 21, 2022, 7:27 AM IST

موہالی: آسٹریلیا نے کیمرون گرین (61) اور میتھیو ویڈ (46 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی بدولت منگل کو پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 208 رن بنائے تھے جسے آسٹریلیا نے چار گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔ Australia Beat India in first T20

موہالی کے بڑے گراؤنڈ میں 209 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کیمرون گرین نے آسٹریلیا کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا۔ درمیانی اووروں میں گلین میکسویل (01) اور جوش انگلیس (17) کی ابتدائی وکٹوں کے بعد ہندوستان کے لیے کچھ امیدیں پیدا ہوئیں، لیکن میتھیو ویڈ نے ڈیبیو کرنے والے ٹم ڈیوڈ (18) کے ساتھ مل کر آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ویڈ نے اپنی میچ وننگ اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے مار کر صرف 21 گیندوں پر ناٹ آوٹ 45 رن بنائے۔ پیٹ کمنز نے آخری گیند پر چوکا لگا کر آسٹریلیا کو فتح دلائی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور روہت شرما (11) اور وراٹ کوہلی (02) کے جلدی آؤٹ ہونے کے باوجود ہندستان نے پاور پلے میں دھماکہ خیز بلے بازی سے 46 رن جوڑے۔

راہل نے اسٹرائیک ریٹ سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے 35 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 55 رن بنائے اور سوریہ کمار یادو کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 68 رن کی شراکت کی۔ سوریہ کمار نے آؤٹ ہونے سے قبل 25 گیندوں میں دو چوکے اور چار چھکے لگا کر 46 رن کی اننگز کھیلی۔

راہل (12ویں اوور) اور سوریہ کمار (14ویں اوور) کی وکٹیں گرنے کے بعد اکشر پٹیل بھی 16ویں اوور میں چھ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دنیش کارتک (06) بھی اہم کردار ادا نہیں کرسکے، لیکن ہاردک پانڈیا نے اپنی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ففٹی اسکور کرکے ہندوستان کو 200 رن کے ہندسہ سے آگے بڑھا دیا۔ پانڈیا نے 30 گیندوں پر سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 71 رن بنائے جس میں آخری اوور میں تین چھکے شامل تھے۔ ہاردک کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے 20 اوور میں آخری پانچ اوور میں 67 رن جوڑ کر 208 رن بنائے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف 200 رن کا ہندسہ عبور کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے چار اوور میں 30 رن کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ جوش ہیزل ووڈ کو دو اور کیمرون گرین کو ایک وکٹ ملی۔ 209 رن کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کپتان ایرون فنچ اور گرین کی اوپننگ جوڑی نے آسٹریلیا کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 21 گیندوں پر 39 رن کی شراکت داری کی۔ ایک چھکے سے اننگز کا آغاز کرنے والے فنچ نے 13 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رن بنائے۔

گرین نے اسٹیو سمتھ کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 70 رن بھی جوڑے۔ اسمتھ نے 24 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رن بنائے، جبکہ گرین 30 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 61 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیل کت اکشر کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ امیش یادیو نے 12ویں اوور میں اسمتھ اور میکسویل کو آؤٹ کر کے ہندستان کی امیدیں بڑھا دیں لیکن ویڈ اور ڈیوڈ کی جوڑی نے ہندستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Team India's New Official T20 Jersey ٹیم انڈیا کی نئی آفیشل ٹی 20 جرسی لانچ

آسٹریلیا کو آخری چھ اوور میں 64 رن درکار تھے لیکن ویڈ اور ڈیوڈ کی جوڑی نے 30 گیندوں پر 62 رن کی شراکت قائم کر کے میچ 19ویں اوور میں ختم کر دیا۔ آسٹریلیا نے ہرشل پٹیل کے 18ویں اوور میں 22 اور بھونیشور کمار کے 19ویں اوور میں 16 رن بنائے جس کے بعد کنگارووں کو آخری اوور میں صرف دو رن کی ضرورت تھی۔ ٹم ڈیوڈ یوزویندر چہل کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے، لیکن کمنز نے چوکا لگا کر آسٹریلیا کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹ سیریز میں 1-0 کی سبقت دلادی۔

بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے چار اووروں میں صرف 17 رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ امیش یادو نے دو اووروں میں 27 رن دے کر دو وکٹ لئے۔ چہل نے ایک وکٹ حاصل کیا لیکن اس کے عوض 3.2 اوور میں 42 رن دیے۔ چار اوور میں 52 رن دینے والے بھونیشور اور چار اوور میں 49 رن دینے والے ہرشل کو کوئی وکٹ نہیں ملا۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 21, 2022, 7:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.