ETV Bharat / sports

Australia vs England آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 8:30 AM IST

پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ Australia vs England First ODI match

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے پہلے یک روزہ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے پہلے یک روزہ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی انگلش ٹیم نے ڈیوڈ میلان کی عمدہ سینچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے، ڈیوڈ میلان نے 134 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کوئی بھی انگلش کھلاڑی عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ Australia Beat England

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور کپتان پیٹ کمنز نے 3 تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مچل اسٹارک اور مارکوس اسٹنوس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دو سو ستاسی رنز کے جواب میں ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی شانداری بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور آسان فتح کو آسٹریلیا کی جھولی میں ڈال دیا۔ ڈیوڈ وارنر نے 86 جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ٹریسو ہیڈ نے بھی 69 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالا۔ انگلش ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ ویلے نے 2 وکٹیں حاصل کیں، تین میچوں کی سیریز میں کینگروز کو 0-1 کی برتری حاصل کرلی، سیریز کا دوسرا میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs NZ 1st T20 بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی آج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.