ETV Bharat / sports

Australia Tour of Pakistan: پاکستان دورے کے لیے آسٹریلیائی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان - آسٹریلیا کا پاکستان دورہ

آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے 24 برس بعد ہونے والے دورۂ پاکستان کے لیے 16 رکنی یک روزہ اور ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ Australia Tour of Pakistan

Australia Tour of Pakistan
Australia Tour of Pakistan
author img

By

Published : Feb 22, 2022, 1:35 PM IST

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان دورے کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق ارون فنچ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ Australia Squad for Pakistan Tour

اسکواڈ میں سین ابوٹ، ایسٹن اگر، جیسن بہرنڈارف، الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لابیوشین اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس کے علاوہ میچل مارش، بین میکڈرموٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

چیئر نیشنل سلیکشن پینل جارج بیلی نے کہا کہ ہم نے باصلاحیت اور ورسٹائل اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔ ہم اگلے ورلڈ کپ کے لیے ون ڈے ٹیم تشکیل دینے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

وائٹ بال(یک روزہ) سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گا۔ 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو ون ڈے میچز ہوں گے جبکہ 5 اپریل کو واحد ٹی میچ کھیلا جائے گا۔

رواں ماہ پی سی بی نے آسٹریلیا کے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ دورہ اب کراچی کے بجائے راولپنڈی سے شروع ہوگا اور راولپنڈی ہی میں ختم ہوگا۔

آسٹریلوی ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

کنگاروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل کر وطن لوٹ جائیں گے۔

مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان ٹیم بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ اسلام آباد پہنچے گی جہاں آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

  • آسٹریلیا اسکواڈ:

ارون فنچ(کپتان)، سین ابوٹ، اشٹن ایگر، جیسن بہرینڈارف، الیکس کیری، ناتھن ایلیس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لابیوشین، مچل مارش، بین میکڈرموٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مرکس اسٹوائنس اور ایڈم زمپا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.