ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 بارش سے روکے گئے میچ میں ہندوستان نے گولڈ میڈل جیتا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 8:18 PM IST

ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار حصہ لینے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ہفتہ کو بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے والے میچ میں بہتر ٹی 20 رینکنگ کی بنیاد پر گولڈ میڈل جیتا جب کہ افغانستان کی ٹیم کو چاندی کے تمغے پرمطمئین ہونا پڑا۔

بارش سے روکے گئے میچ میں ہندوستان نے گولڈ میڈل جیتا

ہانگژو:چین میں کھیلے جارہے ایشیائی کھیلوں کے کرکٹ مقابلے کے فائنل میچ میں ٹاس جیتنے کے بعدہندوستان کی کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغانستان نے 18.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے تھے کہ تیزبارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔ دریں اثنا، میدان پر بارش کی رفتار کم نہیں ہوئی اور آن فیلڈ امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

  • Team India have won the GOLD medal at the #AsianGames! After a string of dominating performances, the Men in Blue started off strongly in the final but rain forced a no result. Due to higher seedings, India have topped the charts, while Afghanistan ended winning the SILVER medal. pic.twitter.com/C6uClV9uai

    — AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) October 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ہندوستان کومنسوخ ہونے والے میچ میں آئی سی سی رینکنگ کا فائدہ ہوا اور اسے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اس سے قبل ہندوستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے اور کوارٹر فائنل میں نیپال کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔ ادھر کانسہ کے تمغے کے میچ میں بنگلہ دیش نے ڈی ایل ایس میتھڈ کی بنیاد پر پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ بارش کی وجہ اوورز کی تعداد گھٹ کر پانچ- پانچ کر دی گئی تھی۔ بنگلہ دیش نے مقررہ پانچ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پانچ اوورز میں ایک وکٹ پر صرف 48 رنز بناسکی۔

یہ بھی پڑھیں:Bangladesh Win بنگلہ دیش نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی

خطابی معرکہ سے قبل ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو طلائی تمغہ کے مضبوط دعویدار سمجھا جا رہا تھا۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے تمام مقابلوں میں شاندار کھیل کامظاہر کیا اور حریف کو شکست دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.