ETV Bharat / sports

India Beat Singapore ہندوستانی مینس ہاکی ٹیم نے سنگاپور کو 16-1 سے شکست دی - سنگاپور کو شکست دی

ہندوستان کی مرد ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے منگل کو پول اے کے اپنے دوسرے مقابلے میں اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے سنگاپور کو 16-1 سے شکست دی۔

ہندوستانی مینس ہاکی ٹیم نے سنگاپور کو 16-1 سے شکست دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 2:56 PM IST

ہانگزو:گونگشو کینال اسپورٹس پارک اسٹیڈیم میں آج کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان کی جانب سے مندیپ سنگھ 12 ویں، 30 ویں، 51 ویں، للت اپادھیائے نے 16 ویں، گرجنت سنگھ 22 ویں، وویک ساگر پرساد 23 ویں، ہرمن پریت سنگھ 24 ویں، 39 ویں، 40ویں، 42 ویں، منپریت سنگھ نے 37ویں، سمشیر سنگھ نے 38ویں، ابھیشیک نے 51ویں، 52ویں اور ورون کمار نے 55ویں، 56ویں منٹ میں گول کئے۔ سنگاپور کی جانب سے واحد گول محمد ذکی بن ذوالقرنین نے 53ویں منٹ میں کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی تین بار کے ایشیائی چیمپئن ہندوستان نے پول اے میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ ہر پول سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کے میچ میں ہندوستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ازبکستان کے خلاف 16-0 کی شاندار فتح درج کی تھی جب کہ سنگاپور کو اپنے ابتدائی میچ میں پاکستان کے خلاف 11-0 کی زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ازبکستان کے میچ سے باہر رہنے کے بعد اپنے کرشماتی کپتان ہرمن پریت سنگھ کے پلیئنگ الیون میں واپس آنے کے ساتھ، ہندوستان نے فوراً اٹیک شروع کر دیا۔ ہندوستان نے حریف کے ہاف میں برتری حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور فیلڈ گول سے اسکورنگ کا آغاز کیا۔ مندیپ سنگھ نے تعطل کو توڑنے کے لیے گرجنت سنگھ سے ایک پاس کو ری ڈائریکٹ کیا۔ پہلے کوارٹر میں ہندوستان کی برتری 1-0 تھی۔ ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں اپنی برتری دوگنی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:Asian Games 2023 ایشین گیمز میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی جارہانہ کارکردگی

اس سے پہلے کہ سنگاپور ابتدائی جھٹکے سے سنبھلتا، ہندوستان کے گرجنت سنگھ، وویک ساگر پرساد، ہرمن پریت سنگھ اور مندیپ سنگھ نے مزید چار گول داغ دئے۔ وقفے کے بعد بھارت نے اپنا تسلط برقرار رکھا اور مزید 10 گول کئے۔ جبکہ سنگاپور کی جانب سے واحد گول محمد ذکی بن ذوالقرنین نے کیا۔ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کا مقابلہ جمعرات کو دفاعی ایشین گیمز چیمپئن جاپان سے ہوگا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.