ETV Bharat / sports

Asia Cup 2023 پاکستان کے بجائے اس ملک میں ہو سکتا ہے ایشیا کپ کا انعقاد، مارچ میں ہوگا فیصلہ - ایشیا کپ پر اے سی سی کی میٹنگ

ایشیا کپ 2023 پاکستان سے باہر ہو سکتا ہے۔ بی سی سی آئی ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنا نہیں چاہتا ہے۔ ہفتہ کو اس کو ایشیئن کرکٹ کاؤنسل کی ملاقات ہوئی تھی۔ Asian Cricket Council Meeting in Baharin

پاکستان کے بجائے اس ملک میں ہو سکتا ہے ایشیا کپ کا انعقاد، مارچ میں ہوگا فیصلہ

author img

By

Published : Feb 5, 2023, 10:27 AM IST

نئی دہلی: ستمبر 2023 میں ہونے والا ایشیا کپ پاکستان کے بجائے کسی اور مقام پر منعقد ہو سکتا ہے۔ بی سی سی آئی ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجنا چاہتا۔ جس کی وجہ سے ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان سے باہر ہو سکتا ہے۔ ایشیا کپ کے حوالے سے ایشیا کرکٹ کونسل کا اجلاس 4 فروری کو ہوا۔ اس اجلاس میں مقام کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم اب مارچ میں دوبارہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ ایشیا کپ کو دوسرے ملک میں منتقل کرنے کا فیصلہ مارچ میں ہونے والے اے سی سی اجلاس میں کیا جائے گا۔ گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کو کسی دوسرے ملک میں منتقل نہ کرنے کی بات کی۔ لیکن ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جئے شاہ اپنی بات پر ڈٹے رہے۔ اس ملاقات کے بعد واضح ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان سے چھن جانا یقینی ہے۔ ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ہنگامی اجلاس بحرین میں ہوا۔ یہ اجلاس پاکستان کے مطالبے پر بلایا گیا تھا۔ ملاقات میں ایشیا کپ سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جئے شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں واضح ہو گیا ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے باہر کرایا جائے گا جس کا فیصلہ مارچ میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایشیا کپ متحدہ عرب امارات یا سری لنکا میں ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ASIA CUP ایشیا کپ 2023 ستمبر میں ہوگا

اے سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ کے سالانہ بجٹ میں اضافہ کر دیا گیا۔ ایشیا کرکٹ کونسل نے متفقہ طور پر افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے بجٹ میں 6 فیصد اضافہ کر دیا۔ اب اے سی بی کا سالانہ بجٹ بڑھ کر 15 فیصد ہو گیا ہے۔ اجلاس میں شریک تمام ممالک کے نمائندوں نے افغانستان میں خواتین کرکٹ کی ترقی پر بات کی۔ سری لنکا ایشیا کپ کا موجودہ چیمپئن ہے۔ اس نے 2022 کے فائنل میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارت سات بار ایشیا کپ کا چیمپئن رہا ہے۔ ایشیا کپ کا 16 واں ایڈیشن 2023 میں ہوگا۔ لیکن اب بھی طے نہیں ہو سکا ہے کہ اسے کہاں منعقد کیا جائے گا۔ تاہم یہ واضح ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے ہاتھ سے چھن جانا یقینی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.