ETV Bharat / sports

Mohammad Hasnain To Replace Shaheen Afridi ایشیا کپ میں شاہین کی جگہ حسنین لیں گے

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 3:25 PM IST

رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایشیا ٹی 20 کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شاہین شاہ کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔ Mohammad Hasnain To Replace Shaheen Afridi

Asia Cup: Mohammad Hasnain To Replace Shaheen Afridi In Pakistan Squad
ایشیا کپ میں شاہین کی جگہ حسنین لیں گے

لاہور: پاکستان کے نوجوان تیز گیند باز محمد حسنین 27 اگست سے شروع ہونے والے ٹی20 ایشیا کپ میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ لیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔ شاہین جولائی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے ہفتے کے روز کہاکہ انہیں چار سے چھ ہفتے آرام کرنے کی ضرورت ہے۔

حسنین نے پاکستان کی جانب سے 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ حسنین اس وقت انگلینڈ میں ہونے والے 'دی ہنڈریڈ' ٹورنامنٹ میں اوول انویسبلز کے لیے کھیل رہے ہیں۔ پی سی بی نے کہاکہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح دبئی روانہ ہوں گے۔ وہ ٹیم میں عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ لیں گے، جو نیدرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کے لیے کھیل رہے تھے۔

ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف ہے۔ اس کے بعد بابر اعظم کی ٹیم 2 ستمبر کو گروپ اے کے اپنے دوسرے میچ میں کوالیفائر ( یو اے ای، کویت، سنگاپور یا ہانگ کانگ میں سے کوئی ایک) سے مقابلہ کرے گی۔ سپر 4 کے میچز 3 ستمبر سے کھیلے جائیں گے۔ اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر ہیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.