کولمبو: کولمبو:کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سپر فور مرحلے کے ایک اہم میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا بھیصلہ مہنگا پڑ گیا۔ٹیم کی اچھی شروعات کے باوجود اننگز لڑکھڑا گئی۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے اننگ کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے80 رن جوڑے۔شبھمن گل 19 رن بنا کر ویل لیگے کی گیند پر آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کے خلاف سنچری اننگ کھیلنے والے وراٹ کوہلی محض تین رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ویل لیگے نے وراٹ کو اپنا شکار بنایا۔ویل لیگے نے کپتان روہت شرما کو 53 رنوں کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ کردیا۔
اس کے بعد بھارت کے وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔کے ایل راہل 39 اور ایشان کسن33 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔بارش کے سبب کھیل روکے جانے سے قبل بھارت نے نو وکٹوں کے نقصان پر 197 رن بنا لئے ہیں۔ بارش رکنے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا۔اکچر پیٹل 26 رن بنا کر آوٹ ہو گئے ۔اس کے ساتھ ہی بھارت کی اننگ 213 رنوں پر سمیٹ گئی۔
سری لنکا کی جانب سے دھومت ویلالیگے نے دس اوور میں 40 رن دے کر پانچ حاصل کئے۔اسالنکا نے سات اوور میں 14 رن دے کر 4 کھلاڑئوں کو آوٹ کیا۔
اس سے قبل سری لنکا کے پریما داسا اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے ایک اہم میچ میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں نبرد آزما ہیں۔ دونوں ٹیموں کے لئے میچ میں جیت لازمی ہے۔ اس میچ کی فاتح ٹیم کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبھمن گل نے اننگ کی شروعات کی۔ میچ ریفری جواگل سری ناتھ کی نگرانی میں بھارت کے کپتان روہت شرما اور سری لنکا کے کپتان ٹاس کے لئے میدان میں اترے ۔بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر روہت شرما نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔ شاردل ٹھاکر کی جگہ اکشر پیٹل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
روہت شرما نے کہاکہ پچ بلے بازوں کے لئے سازگار ہے۔ بڑا اسکور کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری اننگز میں اسپن گیندبازوں کو تھوڑی مدد مل سکتی ہے ۔اسی کے مدنظر شاردل ٹھاکر کی جگہ اکشر پیٹل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ تین دنوں سے ہم مسلسل کھیل رہے ہیں۔اس سے ہمیں فائدہ ہو سکتا ہے۔
دوسری طرف سری لنکا کے کپتان ڈسون ساکا نے کہاکہ وہ بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے مگر بدقسمتی سے ٹاس جیت نہیں پائیں۔ہمارے پاس اچھے گیندباز ہیں جو مخالف ٹیم کو بڑا اسکور کھڑا کرنے سے روک سکتے ہیں۔ہماری ٹیم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:IND vs PAK بھارت کے ہمالیائی اسکور کے سامنے پاکستانی بلے بازوں کا فلاپ شو
واضح رہے کہ گزشتہ روز کولمبو کے اسی میدان میں بھارتی ٹیم نے کٹر حریف پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 228 رنوں سے شکست دی تھی۔ بھارت کی جانب سے وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل نے شاندار سنچری اننگز کھیلی تھی۔ گیندبازی میں کلدیپ یادو نے پانچ وکٹ لے کر پاکستان کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ کر رکھ دی تھی۔