ETV Bharat / sports

Asia Cup 2023 Superبنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کے لیے 266 رنز کا ہدف دیا - ایشیا کپ 2023 کے سپر فور راونڈ

ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔بھارت کی جانب سے آج کے میچ میں متعدد تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔تلاک ورما پہلی مرتبہ ایشیا کپ میں کھیلیں گے۔

بھارت نے ٹاس جیت بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 3:02 PM IST

Updated : Sep 15, 2023, 9:26 PM IST

کولمبو، 15 ستمبر (یو این آئی) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہندوستان کو جیت کے لیے 266 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 265 رنز بنائے۔

ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ ہندوستان نے اس میچ کے لیے ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔ اس میچ کے ذریعے تلک ورما نے ایک روزہ میچ میں ڈیبیو کیا ہے، ان کے علاوہ سوریہ کمار یادو، محمد شامی، شاردول ٹھاکر اور پرشدھ کرشنا ٹیم میں آئے ہیں۔ ٹیم انڈیا 17 ستمبر کو اسی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف فائنل سے قبل تیاری کے طور پر بنگلہ دیش کے ساتھ میچ دیکھے گی۔

ایک وقت بنگلہ دیش نے 10 اوورز کے بعد تین وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنائے تھے لیکن بعد میں مہدی حسن معراج اور شکیب حسن نے اننگز کو سنبھالا۔ دسویں اوور میں شاردول ٹھاکر کی تیسری گیند پر مڈ وکٹ پر کھڑے تلک مہدی حسن معراج کا ایک آسان کیچ چھوٹ گئے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو نے بھی آخری گیند پر مہدی کا کیچ ڈراپ کیا۔ بنگلہ دیش کو چوتھا جھٹکا 14ویں اوور میں 59 کے اسکور پر لگا۔ اکشر پٹیل نے مہدی حسن معراج کو روہت شرما کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ معراج نے 23 گیندوں پر صرف 13 رنز بنائے۔ اس کے بعد مڈل آرڈر نے ٹیم کو سنبھالا اور بنگلہ دیش کی پانچویں وکٹ 161 رنز پر شکیب کی صورت میں گری۔ شکیب سنچری بنانے سے محروم رہے۔ شکیب نے 85 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔ شکیب نے توحید ہردوئے کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کے لیے 101 رنز کی شراکت کی۔

اگلے ہی اوور (35ویں) میں رویندرا جڈیجہ نے شمیم ​​حسین کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ وہ ایک رن بنا سکے۔ اس وکٹ کے ساتھ جڈیجہ نے ون ڈے میں 200 وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔ وہ یہ سنگ میل حاصل کرنے والے ساتویں ہندوستانی گیند باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے انیل کمبلے (337)، جواگل سری ناتھ (315)، اجیت اگرکر (288)، ظہیر خان (282)، ہربھجن سنگھ (269) اور کپل دیو (253) یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:PAK vs SL Asia Cup 2023 سری لنکا نے پاکستان کو آخری گیند پر شکست دی، فائنل میں بھارت سے مقابلہ

بنگلہ دیشی ٹیم کی جانب سے کپتان شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 80 رنز بنائے۔ اس کے بعد توحید ہردوئے نے 54، نسیم احمد نے 44 اور مہدی حسن نے 29 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے شاردول ٹھاکر نے تین اور محمد شامی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پرشدھ، اکشر اور جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یواین آئی۔

Last Updated : Sep 15, 2023, 9:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.