ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 وراٹ کوہلی نے میچ سے قبل جم کر پسینہ بہایا

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 7:54 PM IST

Updated : Aug 30, 2022, 8:00 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر اپنے ورزش سیشن کی تصاویر شیئر کی۔Kohli sweats it out ahead Hong Kong match

Etv Bharat
Etv Bharat

دبئی: بھارت کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی بھلے ہی ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کے خلاف اچھی شروعات کے بعد آؤٹ ہوگئے، لیکن وہ ٹورنامنٹ کے اگلے میچ کے لیے وہ پسینہ بہا رہے ہیں۔ ایک ماہ کے وقفے کے بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے کوہلی نے پاکستان کے خلاف 34 گیندوں پر 35 رن کی اہم اننگز کھیلی۔ بھارت نے اتوار کو پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔Kohli sweats it out ahead Hong Kong match

بھارت کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر اپنے ورزش سیشن کی تصاویر شیئر کیں۔کوہلی نے پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف کو ٹیم انڈیا کی دستخط شدہ جرسی بھی بطور تحفے میں دی۔ بی سی سی آئی نے بھارت کے اسٹار بلے باز کی جانب سے پاکستان کے ایک تیز گیند باز کو بھارت کی جرسی تحفے میں دیتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور لکھا، 'میچ ختم ہو سکتا ہے لیکن اس طرح کے لمحات کبھی کبھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔' بھارت کا مقابلہ بدھ کے روز ہانگ کانگ سے ہوگا۔'

ایشیا کپ کے چوتھے مقابلے میں بدھ کے روز بھارت کی ٹیم جب ہانگ کانگ کے خلاف میدان میں اترے گی تو اس کا مقصد میچ جیت کر سپر 4 میں جگہ بنانا ہوگا جبکہ کوالیفائر جیت کر آئی ہانگ کانگ کی ٹیم اپنا پہلا میچ کھیلنے اترے گی۔
دونوں ٹیمیں گروپ اے کا حصہ ہیں اور پہلی بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ اپنے ماضی کے تجربے کو ذہن میں رکھتے ہوئے، بھارتی ٹیم ہانگ کانگ کو کسی بھی طرح کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرے گی۔

بھارت کی جانب سے دائیں ہاتھ کے بلے باز کے ایل راہل پاکستان کے خلاف میچ میں گولڈن ڈک کا شکار بنے۔ ایسے میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ ان کے لیے بہت اہم ہوگا۔ یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ اگر کے ایل راہل اس میچ میں ناکام رہتے ہیں تو ان کا بھی پلیئنگ الیون سے باہر ہونا یقینی ہے کیونکہ پلیئنگ الیون کا کمبی نیشن گڑبڑ ہورہا ہے۔ ٹیم انڈیا میں صرف ایک ہی بائیں ہاتھ کا بلے باز تھا، جس کی کمی پاکستان کے خلاف محسوس ہوئی تھی لیکن رویندر جڈیجہ کو شامل کیا گیا تھا جنہوں نے ٹیم انڈیا کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اگر کے ایل راہل کو ڈراپ کیا جاتا ہے تو ان کی جگہ رشبھ پنت کو موقع دیا جاسکتا ہے جو نمبر 4 پر کھیل سکتے ہیں اور اس صورتحال میں یا تو وراٹ کوہلی سے اوپننگ کرائی جاسکتی ہے یا پھر سوریہ کمار یادو کو روہت کے ساتھ اننگز کے لئے بھیجا جاسکتا ہے ۔ سوریا نے روہت کے ساتھ انگلینڈ میں اوپننگ کی تھی اور بھارت کو اچھی شروعات دلائی تھی۔

بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ 2022 کا آغاز شاندار انداز میں کیا ہے اور ٹیم نے اپنے پہلے ہی میچ میں روایتی حریف پاکستان ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ٹیم انڈیا یہ میچ جیت کر اگلے میچوں کے لیے آسانی سے کوالیفائی کرنا چاہے گی۔ جبکہ ہانگ کانگ بھی اس میچ کو جیت کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کرنے کی کوشش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2022 بنگلہ دیش کو افغانستان کے خلاف جیت کے ساتھ آغاز کی امید

یو این آئی

Last Updated : Aug 30, 2022, 8:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.