ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 سری لنکا نے افغانسان کو شکست دی، 176 رنز کا ہدف عبور کیا

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 10:21 PM IST

Updated : Sep 3, 2022, 11:10 PM IST

ایشیا کپ 2022 کے سُپر فور مقابلے میں افغانستان اور سری لنکا آمنے سامنے تھیں۔ جس میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کے سامنے 175 رنز کا ہدف دیا۔ Asia Cup 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

شارجہ: افغانستان نے رحمان اللہ گرباز (84) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ایشیا کپ 2022 کے پہلے سپر 4 میچ میں سری لنکا کو 176 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن سری لنکا کے بلے بازوں کی شاندار بلے بازی کی بدولت افغانسان کو چار وکٹ سے شکست دیا۔ سری لنکا کی جانب سے کشل مینڈش سے سب سے زیادہ 36 رن بنائے۔

گرباز نے 45 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز میں چار چوکے اور چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ ابراہیم زدران نے 40 (38) رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور 13 رنز بنا کر حضرت اللہ زازئی کو پویلین لوٹا دیا۔ اس کے بعد گرباز اور ابراہیم نے دوسری وکٹ کے لیے 93 رنز کی شراکت قائم کی۔

افغانستان کا رن 16ویں اوور میں گرباز کی وکٹ اور 18ویں اوور میں ابراہیم کی وکٹ گرنے کے بعد رک گیا۔ اننگز کا 19واں اوور افغانستان کے لیے مایوس کن رہا جہاں اس نے صرف تین رنز پر کپتان محمد نبی (01) اور نجیب اللہ زدران (17) کی وکٹیں گنوا دیں۔ راشد خان نے آخری اوور میں نو رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 20 اوورز میں 176 رنز تک پہنچا دیا۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے چار اوورز میں 37 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ مہیش ٹیکشنا اور اسیتا فرنینڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ وانندو ہسرنگا نے کفایت شعاری سے بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 23 رنز دیے لیکن انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2022 ایشیا کپ فائنل سے قبل ایک بار پھر بھارت پاکستان آمنے سامنے

یو این آئی

Last Updated : Sep 3, 2022, 11:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.