ETV Bharat / sports

کورونا کی وجہ سے ایشیا کپ 2021 منسوخ

جون میں سریلنکا کی میزبانی میں منعقد ہونے والا ایشیا کپ 2021 کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا، سری لنکا کرکٹ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے اعلان کیا کہ ان کے لیے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا مشکل ہوگا۔

asia cup 2021 called off due to rising covid 19 cases in sri lanka
کورونا کی وجہ سے ایشیا کپ 2021 منسوخ
author img

By

Published : May 20, 2021, 1:34 AM IST

Updated : May 20, 2021, 5:24 AM IST

سری لنکا میں ہونے والے اس سال ایشیا کپ 2021 کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ آخری مرتبہ ایشیا کپ 2018 میں ہوا تھا اور 2021 کا ایشیا کپ جون میں ہونا تھا لیکن سری لنکا کرکٹ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے اعلان کیا کہ ان کے لیے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا کافی مشکل ہو جائے گا۔

ڈی سلوا نے نامہ نگاروں کو بتایا ، "موجودہ صورتحال کی وجہ سے رواں سال جون میں ٹورنامنٹ کھیلنا ممکن نہیں ہوگا۔"

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2021 پاکستان کی میزبانی میں ہونا تھا لیکن چونکہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی تناؤ کی وجہ سے ہندوستان کا وہاں سفر کرنے کا ممکن نہیں تھا لہذا اسے سری لنکا منتقل کردیا گیا تھا۔

اب یہ ٹورنامنٹ 2023 یک روزہ عالمی کپ کے بعد ہی ممکن ہوگا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کی سربراہی میں ایشین کرکٹ کونسل نے ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے سری لنکا کی حکومت نے بین الاقوامی ہوائی سفر پر 10 دن کی پابندی بھی عائد کردی ہے۔

سری لنکا محدود اوورز کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کر رہا ہے جب کہ وہ جولائی میں چھ میچوں پر مشتمل سفید بال کی سیریز کے لیے ہندوستان کی ٹیم کی میزبانی کرے گا۔

خیال رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے گزشتہ برس جولائی میں ایشیا کپ کو کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا تھا اور 2021 میں ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایشیا کپ گزشتہ چند برسوں سے دو فارمیٹس یک روزہ اور ٹی20 کے تحت کھیلا جا رہا ہے اور جس سال ٹی20 ورلڈ کپ شیڈول ہوتا ہے، اس سال ایونٹ کو ٹی20 فارمیٹ کے تحت کھیلا جاتا ہے لیکن پھر دوسرا ایڈیشن 50 اوورز کے فارمیٹ کے تحت منعقد ہوتا ہے۔

2020 میں ٹی20 ورلڈ کپ شیڈول ہونے کی وجہ س ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ کے تحت منعقد ہونا تھا جو کورونا کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا۔

اب تک ایشیا کپ کے مجموعی 14 ایڈیشن منعقد ہو چکے ہیں جس میں بھارت کو سب سے زیادہ 7 مرتبہ فاتح بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ سری لنکا 5 مرتبہ چیمپیئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے 2 مرتبہ ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

Last Updated : May 20, 2021, 5:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.