رواں ایشیز سیریز میں پہلی بار پلیئنگ الیون شامل کیے گئے عثمان خواجہ نے اس موقع کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوتھے ایشیز ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن شاندار سنچری بنائی Usman Khawaja Century جس کی بدولت آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 8 وکٹوں پر 416 رن پر ڈیکلیئر کردی۔ اس کے جواب میں انگلینڈ نے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کوئی وکٹ کھوئے پانچ اوورز میں 13 رن بنائے ہیں۔
چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے آسٹریلیا نے تین وکٹ پر 126 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ اسٹیو اسمتھ نے 6 اور عثمان خواجہ نے 4 رن کے انفرادی اسکور سے ٹیم کا اسکور بڑھایا اور چوتھے وکٹ کے لیے 115 رنز کی پارٹنرشپ کی۔
واضح رہے کہ عثمان خواجہ نے اگست 2019 میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور تقریباً ڈھائی برس بعد ملنے والے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنے ٹیسٹ کریئر کی 9 ویں سنچری بنائی۔ Usman Khawaja Sparkling Century
خواجہ نے 260 گیندوں پر 137 رن میں 13 چوکے لگائے۔ انہوں نے اسمتھ کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 115 رنز جوڑے۔ اسمتھ نے 141 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 67 رن بنائے۔
اسمتھ کے آؤٹ ہونے کے بعد عثمان خواجہ نے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 46 اور مشیل اسٹارک کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 67 رن جوڑے۔
کپتان پیٹ کمنز نے 47 گیندوں میں 24 اور اسٹارک نے 60 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 34 رن بنائے۔ خواجہ آٹھویں بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ 101 رن کے عوض پانچ وکٹیں لے کر سب سے کامیاب گیندباز رہے جبکہ جیمس اینڈرسن، مارک ووڈ اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ کی جانب سے حسیب حمید اور جیک کرولی دو دو رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔