انگلینڈ کے تیز گیند باز مارک ووڈ England fast bowler Mark Wood (37 رنز دے کر 6) اور اسٹورٹ براڈ (51 رنز دے کر 3 وکٹ) نے خطرناک باؤلنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں 155 رنز پر آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کی جیت کی امیدیں جگائیں۔جیت کے لیے 271 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی دوسری اننگز 38.5 اوورز میں 124 رنز پر سمٹ گئی اور اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز 37 رنز تک بڑھا دی۔ اسٹیون اسمتھ 17 اور نائٹ واچ مین اسکاٹ بولینڈ نے تین رنز آگے کھیلنا شروع کیا۔ بولینڈ آٹھ رنز بنانے کے بعد ووڈ کا شکار بنے۔ پہلی اننگز کے سنچری ٹریوس ہیڈ دوسری اننگز میں صرف آٹھ رنز بنانے کے بعد ووڈ کا اگلا شکار بنے۔ England vs Australia
اسمتھ 62 گیندوں پر 27 رنز بنا کر ووڈ کی گیند پر ڈیوڈ ملان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا نے اپنی چھٹی وکٹ صرف 63 کے اسکور پر گنوائی لیکن وکٹ کیپر ایلکس کیری نے 88 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو 155 تک پہنچا دیا۔ کیری نویں بلے باز کے طور پر ٹیم کے اسکور 151 پر آؤٹ ہوئے۔ ووڈ نے پیٹ کمنز کو 13 رنز پر آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی اننگز 155 رنز پر سمیٹ دی۔ مارک ووڈ نے 16.3 اوورز میں 37 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ براڈ کو 51 رنز کے عوض تین اور کرس ووکس نے 40 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ Ashes 5th Test
یہ بھی پڑھیں: India's Next Test Captain: روہت، راہل، یا پنت: کون بنے گا ٹیسٹ ٹیم کا کپتان ؟
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 68 رنز کی سلامی شراکت داری قائم کی لیکن اس کے بعد اس نے 124 رنز پر اپنی تمام 10 وکٹیں گنوا دیں۔ اوپنر جیک کرولی نے 66 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے جبکہ روری برنز نے 46 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 82 کی آرام دہ پوزیشن سے صرف 42 رنز پر اپنی آخری نو وکٹیں گنوا دیں۔ ڈیوڈ ملان 10 اور کپتان جو روٹ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ووڈ نے سات گیندوں پر 11 رنز بنائے۔ کمنز نے اولی رابنسن کو بولڈ کر کے انگلینڈ کی اننگز سمیٹ دی۔
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو پلیئر آف دی میچ کے ساتھ ساتھ سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 5th Test England vs Australia
یواین آئی