ETV Bharat / sports

اینجلو میتھیوز کی تین سال بعد سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی - ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی

Angelo Mathews In Srilanka T20 Team اینجلو میتھیوز کی تین سال بعد سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ تجربہ کار آل راونڈر میتھیوز کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اینجلو میتھیوز کی تین سال بعد سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 7:00 PM IST

کولمبو:آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو تقریباً تین سال بعد سری لنکا کی ٹی-20 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔میتھیوز کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تجربہ کار بلے باز کوسل پریرا اور دھننجے ڈی سلوا کو بھی اس ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ اسپنر اکیلا گھننجے، فاسٹ بولر نووان تھشارا اور آل راؤنڈر کامندو مینڈس کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ونیندو ہسرنگا ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ سابق کپتان داسن شنکا نے بھی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔

اس سیریز کے میچ 14، 16 اور 18 جنوری کو کیٹرما میں کھیلے جائیں گے۔سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ہی زمبابوے کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔میزبان سری لنکا کی اب ٹی20 سیریز پر نظریں مرکوز ہے۔سری لنکا زمبابوے کے خلاف سریز کے ذریعہ ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کو پختہ بنانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایڈمز پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے بالنگ کوچ ہوں گے

پتھم نسانکا کو گزشتہ ہفتے ڈینگو کے شبہ کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تاہم انہیں فٹنس کی بنیاد پر ہی فائنل الیون میں شامل کیا جائے گا۔ تین میچوں کی یہ سیریز آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بہت اہم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.