بنگلورو:زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور اس سے پہلے آر سی بی کے کپتان فاف ڈوپلیسی کے ساتھ سی پی ایل میں سینٹ لوشیا کنگز کے لیے مل کرکام کر چکے ہیں۔ فلاور ہیڈ کوچ کے ساتھ ساتھ آر سی بی کے کرکٹ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالیں گے جواس سے پہلے مائیک ہیسن کے پاس تھا۔ فلاور کے ساتھ معاہدے کی مدت کو کو عام نہیں کیا گیا ہے۔
کرک انفو کے مطابق فلاور نے ایک بیان میں کہاکہ میں مائیک ہیسن اور سنجے بانگڑکے کام کو پہچانتا ہوں، ساتھ ہی میں ان کے کام کا بھی احترام کرتا ہوں۔ میں خاص طور پر فاف کے ساتھ جڑنے کے لئے پرجوش ہوں۔ ہم نے ماضی میں ایک ساتھ بہت اچھا کام کیا ہے۔ میں اس پارٹنرشپ اور تعلقات کو کچھ بڑا اور بہتر بنانیکے لئے پرجوش ہوں۔
فرنچائز کے نائب صدر راجیش مینن کے مطابق اگلے کچھ مہینوں میں ایک نئے کرکٹ آپریشنز ڈائریکٹر (ڈی سی او) کی تقرری کی جا سکتی ہے۔ نیا ڈی سی او سینئر ٹیم مینجمنٹ کو سپورٹ ا سٹاف گروپ میں تبدیلیوں کے بارے میں صلاح دیں گے۔ اس بات کا پورا امکان ہے کہ نئے ڈی سی او معاون عملہ کا ایک نیا گروپ لے کر آئے گا۔ اس سے مستقبل میں ایڈم گریفتھس (باؤلنگ کوچ)، ایس سریرام (اسسٹنٹ کوچ) اور ملولن رنگراجن (لیڈ اسکاؤٹ اور فیلڈنگ کوچ) کے کردار پر سوالیہ نشان لگ سکتا ہے۔
گزشتہ آئی پی ایل سیزن کے اختتام تک فلاور لکھنؤ سپر جائنٹس کے ہیڈ کوچ تھے اور مانا جاتا ہے کہ وہ بعد میں اسی کردار کے لیے راجستھان رائلز کے ساتھ بات چیت کر رہیتھے۔ فلاور کی قیادت میں سپر جائنٹس نے آئی پی ایل میں اپنے پہلے دو سالوں میں مسلسل پلے آف میں جگہ بنائی۔ جولائی میں ان کی جگہ آسٹریلیا کے سابق کوچ جسٹن لینگر نے لے لی۔ ایل ایس جی کے ساتھ کام کرنے سے پہلے فلاور آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے ساتھ تھے۔
یہ بھی پڑھیں:India West Indies Fined ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
ایک کوچ کے طور پر فلاور کوکافی شہرت رہی ہے۔ جب انگلینڈ کی ٹیم 2010 میں جب ٹی20 ورلڈ کپ جیتاتھا تو فلاورہی انگلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔ اس کے علاوہ ان کی ٹیم پی سی ایل، ہنڈریڈ (مرد) اور آئی ایل ٹی 20 میں بھی ان کی ٹیم فاتح رہ چکی ہے۔ اس کے علاوہ سی پی ایل میں ان کی ٹیم (سینٹ لوشیا) دو بار فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ حال ہی میں ایشز کے دوران آسٹریلیائی ٹیم کے مشیر تھے۔
یو این آئی