کیپ ٹاؤن: خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی سے ایک قدم دور جنوبی افریقہ کی کپتان سن لوس کا ماننا ہے کہ ان کی ٹیم چاندی کی ٹرافی اٹھاکر اس ’شاندار ٹورنامنٹ‘ کا اختتام کرنے کی تمنا رکھتی ہیں۔ پروٹیاز نے جمعہ کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کو چھ رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ جنوبی افریقہ کو گھریلو شائقین کی حمایت حاصل ہوگی۔ لوس نے کہا ’’یہ اب تک میدان کے اندر اور باہر ایک حیرت انگیز ٹورنامنٹ رہا ہے۔ ہمارا مقصد ملک کو متاثر کرنا، خواتین کی کرکٹ کو جنوبی افریقہ کے نقشے پر لانا، اور نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو اپنا بلا اور گیند اٹھانے کی ترغیب دینا ہے۔
انہوں نے کہا ’’ہم یقینی طور پر اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔ یہ کچھ ایسا ہے جس کے بارے میں ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ ہمارے ملک میں خواتین کے کرکٹ میچ کے ٹکٹ خریدنے کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں کو دیکھنا بہت خاص ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم اسے دکھانے کے لیے مزید کچھ کر سکتے ہیں۔ ہم اس ملک میں خواتین کی کرکٹ کے حوالے سے سنجیدہ ہیں۔ لوس نے کہا کہ ایسا کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف گروپ مرحلے کی کارکردگی میں بہتری لانی ہوگی۔ اوپنر جوڑی کے بارے میں لوئس نے کہا کہ ’’وہ صحیح وقت پر اپنی ترقی اور اعتماد حاصل کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ 'اس بارے میں کافی بحث ہو رہی ہے کہ مڈل آرڈر اور ٹاپ آڈر میں کسے جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: South Africa Reached in Final جنوبی افریقہ پہلی بار ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں
یو این آئی