ETV Bharat / sports

ٰIndia Top In All Three Format آسٹریلیا پر جیت کے ساتھ بھارت کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں نمبر ون - ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن

موہالی میں کھیلے گئے تین ون ڈے انتڑنینشل میچوں کی سیریز پہلے یک روزہ مقابلے میں آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دینے کے ساتھ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ ون ڈے، ٹی20 اور ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

آسٹریلیا پر جیت کے ساتھ بھارت کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں نمبر ون

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 12:07 PM IST

کولکاتا: محمد شامی (51 رن پر پانچ وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کے بعد شبھمن گل ، رتوراج گائیکواڑ ، کے ایل راہل اور سوریہ کمار یادو کی نصد سنچریوں کی بدولت بھارتی ٹیم نے گزشتہ شب کو یہاں پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر اگلے ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو نا صرف ایک سمت دی بلکہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی۔

آسٹریلیا پر ملی پانچ وکٹوں کی شاندار جیت کے ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم نے کٹر حریف پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے بے داخل کر دیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب بھارت کرکٹ کی دنیا کے تینوں فارمیٹ میں نمبر ون بنی ہے۔

ون ڈے رینکنگ:

ورلڈ کپ سے پہلے جاری یک ورزہ رینکنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ آسٹریلیا 111 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ 106 اور انگلینڈ 105 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہے۔۔

ٹی20 رینگ :

آئی سی سی کے مختصر فارمیٹ ٹی20 میں بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی بادشاہت برقرار رہے ۔بھارت 264 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔انگلینڈ کی ٹیم 621 پوائنٹس ، پاکستان 254 پوائنٹس ،نیزی لینڈ 254 پوائنٹس اور جنوبی افریقہ 251 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری ،تیسری،چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:World Cup Price Money کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیموں پر ہوگی پیسوں کی بارش

ٹیسٹ رینکنگ:

آئی سی سی کے طویل فارمیٹ ٹیسٹ میں بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون مقام پر ہے۔آسٹریلیا بھی 118 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔اس کے علاوہ انگلینڈ 115 پوائنٹس،جنوبی افریقہ 104 اور پوائنٹس نیوزی لینڈ 100 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے،چوتھے اور پانچویں مقام پر ہے ۔اس فارمیٹ میں پاکستان 92 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.