میلبورن: آستریلیا کے خلاف میلبورن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ بیٹنگ یونٹ ہونے کے تحت ہم دکھی ہیں کہ آج ایک کے بعد ایک ہمارے وکٹ گرتے گئے لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم اس سے ابھر جائیں گے۔
-
Abdullah Shafique's press conference following the second day's play of the MCG Test.#AUSvPAK pic.twitter.com/kOLc8nv3bg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Abdullah Shafique's press conference following the second day's play of the MCG Test.#AUSvPAK pic.twitter.com/kOLc8nv3bg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 27, 2023Abdullah Shafique's press conference following the second day's play of the MCG Test.#AUSvPAK pic.twitter.com/kOLc8nv3bg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 27, 2023
ان کا کہنا تھا کہ بابر بھائی ہمارے بہترین بیٹسمین ہیں اور جس طرح کی فارم میں ہم انہیں نیٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اچھی ردھم میں ہیں، آج ان کی اننگز اچھی نہیں رہی لیکن امید ہے کہ وہ آنے والے میچ میں اچھا کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات واضح طور پر معلوم ہے کہ ہمیں ایک اچھی پارٹنرشپ بنانی ہے، ہمیں بیٹنگ کے دوران جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہے وہ پارٹنرشپ برقرار رکھنے کا ہے تو ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بولنگ یونٹ کے طور پر پہلے ٹیسٹ کے مقابلے ہم نے اس ٹیسٹ میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہمارا پلان ہے کہ ہم انہیں آگے بھی اچھی بولنگ کروائیں، یہاں کی کنڈیشنز پاکستان کے مقابلے میں مختلف ہیں، جب ہم آسٹریلیا کے خلاف بالنگ کر رہے تھے تب پچ کچھ مشکل لگ رہی تھی مگر اب یہ بہتر ہوگئی ہے، ہم محمد رضوان اور عامر جمال کے درمیان جاری پارٹنرشپ کے لیے پر امید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کی پہلی اننگ 318 رنوں پر سمٹی، پاکستان کے چھ وکٹوں پر194 رن
میچ کے دوران کیچ چھوٹنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے عبداللہ شفیق نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم کیچ نہیں چھوڑنا چاہتی مگر یہ کرکٹ ہے، اس میں کبھی اچھا ہوتا ہے تو کبھی برا لیکن اگر میں وہ کیچ پکڑ لیتا تو ہماری پوزیشن بہتر ہوجاتی، یہ سب کھیل کا حصہ ہے
یو این آئی