ETV Bharat / sports

نظمی کنکھاب والا ٹیبل ٹینس کے ایک ناقابل فراموش کھلاڑی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 8:18 PM IST

Nazmi Kinkhabwala Won 500 Medals ریاست گجرات کے سورت کے 76 سالہ نظمی کنکھاب والا نے 11 ممالک میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں 500 سے زیادہ تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

نظمی کنکھاب والا ٹیبل ٹینس کے ایک ناقابل فراموش کھلاڑی
نظمی کنکھاب والا ٹیبل ٹینس کے ایک ناقابل فراموش کھلاڑی

نظمی کنکھاب والا ٹیبل ٹینس کے ایک ناقابل فراموش کھلاڑی

سورت: تقریبا 500 سے زائد تمغے جیتنے والے 76 برس کے نظمی کنکھاب والا ان دنوں نوجوانوں کو ٹیبل ٹینس کی باریکی سکھانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کئی ایسے کھلاڑیوں کو تیار ہے جو ہندوستان کے لئے تمغے جیتے۔

ریاست گجرات کے سورت کے 76 سالہ نظمی کنکھاب والا نے 11 ممالک میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں 500 سے زیادہ تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے 1964 میں ٹیبل ٹینس کھیلنا شروع کیا تاہم گھر کی مالی حالت تشفی بخش نہیں ہونے کی وجہ سے 1995 میں انہیں اپنے پسندیدہ کھیل سے کنارہ کشی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

اس کے علاوہ باصلاحیت ٹیبل ٹینس کھلاڑی کو پاوں میں شدید چوٹ آئی تھی۔ جس پر ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ وہ کبھی ٹیبل ٹینس نہیں کھیل سکیں گے۔ تاہم، کنکھاب والا جو کھیلوں میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے تھے ان کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

ٹیبل ٹینس کھیل سے دستبرداری کے بعد انہوں نے نجی کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی۔ کچھ عرصے کے لئے وہ ٹیبل ٹینس سے دور ہوگئے لیکن ان کی پہلی محبت یعنی ٹیبل ٹینس کا کھیل کے دل و دماغ میں بس چکا تھا۔

ایک عزیز دوست کے مشہور ے پر کنکھاب والا2017 میں نظمی دوبارہ ٹیبل ٹینس کی دنیا میں قدم رکھا تقریبا 25 برس بعد نظمی نے ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں حصہ لیا۔ انہوں نے اسپورٹس کیرئیر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ 2017 میں دوبارہ کھیلنا شروع کیا اور 2019 میں سونی پت میں مکسڈ ڈبلز مین طلائی تمغہ جیتا۔ اس کے بعد جیت کا سلسلہ جاری رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ گوا میں منعقدہ فورزا انٹرنیشنل میں گولڈ میڈل جیت کر اپنی کھیل کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے سری لنکا میں کھیلے گئے جنوبی ایشیا ٹیبل ٹینس میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ملائیشیا کے شہر پینانگ میں کھیلی گئی ایشین پیسیفک چیمپئن شپ میں 28 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جس میں سے نظمی نے ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل اور سنگلز میں سلور میڈل جیتا اور چین، روس اور ملائیشیا کے کھلاڑیوں کو شکست دی۔ اس طرح ناظمی کنکھاب والا نے اپنی پوری زندگی کھیلوں کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ حال ہی میں تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین پیسیفک چیمپئن شپ میں وہ ٹاپ 8 کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:یہ اعزاز ایک خواب کے پورا ہونے جیسا، گھڑ سواری میں ارجن ایوارڈ پانے والی پہلی بھارتی خاتون دیویاکرتی سنگھ

نظمی کے مطابق 1983 میں ہندوستان کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد پورا ملک کرکٹ کے خمار میں مبتلا ہو گیا ۔اس کے بعد کرکٹ کا جنون نے ہندوستان کے دوسرے کھیلوں کو بھی بے حد متاثر کیا۔76 برس کے ہونے کے باوجود نظمی کنکھامب والا فٹنس سے خاصی توجہ دیتے ہیں۔نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دیتے ہیں تاکہ وہ ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں ملک کے لئے تمغے جیت سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.