ETV Bharat / sports

IND vs WI 3rd ODI: کلین سویپ کرنے کے ارادے سے اترے گا بھارت

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا یک روزہ میچ آج (11 فروری کو) دوپہر 1 بجکر 30 منٹ سے کھیلا جائے گا۔ IND vs WI 3rd ODI

IND vs WI 3rd ODI: کلین سویپ کرنے کے ارادے سے اترے گا بھارت
IND vs WI 3rd ODI: کلین سویپ کرنے کے ارادے سے اترے گا بھارت
author img

By

Published : Feb 11, 2022, 7:18 AM IST

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارت سیریز میں 0۔2 سے آگے ہے۔ three ODI Series between India and West Indies

اس سے پہلے بھارت نے پہلے اور دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔ ایسے میں اب بھارت کی نظریں 'کلین سویپ' پر ہوں گی۔ India Won series Against West Indies

وہیں تیسرے ون ڈے میں شیکھر دھون کی واپسی طے ہے۔ واضح رہے کہ شیکھر دھون سمیت چار کھلاڑی ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ دھون کی غیر موجودگی میں ایشان کشن نے پہلے میچ میں اور رشبھ پنت نے دوسرے میچ میں اننگز کا آغاز کیا تھا۔ Shikhar Dhawan returns in third ODI

گیندبازی کی بات کریں تو تیزگیندبازی میں نوجوان پرسدھ کرشنا نے مورچہ سنبھالا ہوا ہے جو دو میچوں میں 2.15 کی اکانومی سے چھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لیگ اسپنر یوزویندر چہل بھی اچھی گیند بازی کر رہے ہیں۔

تاہم وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت کی فارم مایوس کن رہی ہے۔ دو۔صفر کی ناقابل تسخیر برتری کے ساتھ، تیسرے اور آخری ون ڈے میں شکھر دھون، روی بشنوئی، اویس خان، کلدیپ یادیو، دیپک چاہر یا شاہ رخ خان کو ٹیم میں موقع دیا جا سکتا ہے۔ شکھر کے اوپننگ میں اترنے کا پورا موقع ہے اور کپتان روہت نے اس کا اشارہ دیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ بھارت نے پہلے ون ڈے میں 6 وکٹ جبکہ دوسرے ون ڈے میں 44 رنز سے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs WI 2nd ODI: ویسٹ انڈیز کو دوسرے یک روزہ میچ میں بھی شکست، بھارت کا سیریز پر قبضہ

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ جمعہ کو (11 فروری) بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 1.30 بجے کھیلا جائے گا۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آپ اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک اور ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار ایپ پر بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کی لائیو اسٹریمنگ دیکھ سکتے ہیں۔ IND vs WI 3rd ODI live Streaming

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.