کپل دیو کی کپتانی میں پہلی بار 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن کرکٹر یشپال شرما کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ 60 سال کے تھے۔ یشپال شرما کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
خیال رہے یشپال نے بھارت کی 1983 میں ورلڈ کپ کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 34.28 کی اوسط رنز بنائے، جس میں اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ کے خلاف میچ جتانے والی 60 رن کی اننگ بھی تھی۔
پنجاب کے سابق کرکٹر یشپال شرما نے 1979 میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔ انہیں مڈل آرڈر کا ایک مضبوط بلے باز سمجھا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ملی بیڈمنٹن ورلڈ چیمپیئن شپ 2026 کی میزبانی
سنہ 1979 سے 1983 تک اپنے کریئر میں یشپال نے 37 ٹسٹ کھیلے جس میں انہوں نے 1606 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ یشپال نے 42 ون ڈے میچوں میں 883 رنزاسکور کئے۔ وہ کچھ سال تک قومی سلیکٹر بھی رہے۔