ہندوستان کی سائنا نہوال کو اورلینس ماسٹرس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں ہفتہ کے روز شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کرشنا پرساد گرگا اور وشنو وردھن گوڈ پنجالا نے مینز ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنالی۔
چوتھی سیڈ سائنا کو ڈنمارک کی لائن کرسٹوفرسن نے محض 28 منٹ میں 21-17، 21۔17 سے شکست دے کر خواتین کے فائنل میں جگہ بنالی۔ دنیا کی 20 ویں رینکنگ سائنا کا 38 ویں رینک کی کرسٹوفرسن کے ساتھ کیریر کا یہ پہلا مقابلہ تھا۔ پہلا گیم ہارنے کے بعد سائنا نے دوسرے گیم میں ایک وقت 12-8 کی مضبوط برتری حاصل تھی، لیکن کرسٹوفرسن نے واپسی کرتے ہوئے لگاتار چار پوائنٹس حاصل کیے اور اسکور 12–12 سے برابر کردیا۔ ڈنمارک کی اس کھلاڑی نے مسلسل چار پوائنٹس لے کر 16-13 کی برتری حاصل کی اور 21۔17 سے یہ گیم ختم کر کے فائنل میں جگہ بنالی۔
اس درمیان مردوں کے ڈبلز میں کرشنا پرساد اور وشنو وردھن نے انگلینڈ کی جوڑی کیلم ہیمنگ اور اسٹیون اسٹال ووڈ کو صرف 35 منٹ میں 21۔17، 21۔17 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، جبکہ خواتین کے ڈبلز میں آٹھویں سیڈ کی ہندوستانی جوڑی اشونی پونپا اور این سکی ریڈی کوٹاپ سیڈ تھائی لینڈ کی جوڑی جونگ کولفان کٹیتھاراکول اور رونڈا پرجونگ جائی سے 37 منٹ میں 18-21، 9-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: سچن تندولکر کے بعد اب یوسف پٹھان بھی کورونا سے متأثر
اس دوران ہندوستان کے دھرو کپیلا اور اشونی پونپّا کی جوڑی کو مسکڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں ڈنمارک کی جوڑی نکلس نوہر اور ایمیلی مینگلنڈ سے 54 منٹ تک چلے تین گیموں کی جدو جہد میں 9-21، 23-21، 7-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ میں اب تاور کو آخری دن صرف مردوں کے ڈبلز میں کرشنا اور وشنو وردھن ہندوستان کا چیلنج پیش کریں گے۔