چھٹی سیڈ کے کشیپ کو ایک گھنٹہ 16 منٹ تک چلنے والے فائنل میچ میں چینی کھلاڑی کے ہاتھوں 20-22، 21-14، 21-17 سے شکست ملی۔
میچ کے بعد کشیپ نے ٹویٹ کیا کہ فائنل مقابلہ اچھا ہوا، میں نے چاندی کا تمغہ جیتا، میرے لیے یہ اچھا دور رہا اور میں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ فاتح پروپلی کشیپ اب یو ایس اوپن سپر 300 میں حصہ لیں گے۔