حیدرآباد میں بیڈمنٹن چیمپیئن جوالا گٹا اور اداکار وشنو وشال آج شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ یہ جوڑا گزشتہ دو سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تھا اور آج یہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگیا۔
انہوں نے 20 دن پہلے ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ یہ اعلان کیا تھا کہ وہ شادی کرنے والے ہیں۔
جوالا گٹا نیلے رنگ کے شادی کے جوڑے میں بہت حسین نظر آرہی تھیں، وہیں جوالا کی مہندی کا رنگ بھی کافی نکھر کر آیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے شادی تقریب میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار ہی شریک ہوئے تھے۔
![جوالا گٹا اور وشنو وشال شادی کے بندھن میں بندھے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/whatsapp-image-2021-04-22-at-30035-pm_2204newsroom_1619087001_1092.jpeg)