پانچویں سیڈ یافتہ سندھو نے جاپانی کھلاڑی کو 21-11، 10-21، 13-21 سے شکست دی۔
انڈونیشیا اوپن کے فائنل مقابلے میں شکست کو بھول کر سندھو نے جاپان اوپن میں فاتحانہ انداز میں اپنی مہم کا آغاز کیا ۔
حالاںکہ کہ پہلے گیم میں سندھو فارم میں نظر نہیں آئیں اور جاپانی کھلاڑی نے مسلسل بہترین شاٹس سے سندھو کو زیر کر کے پہلا گیم اپنے نام کر لیا، لیکن دوسرے گیم میں سندھو نے شاندار واپسی کی اور تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے دوسرا گیم 10-21 سے جیت لیا، اس کے بعد تیسرے گیم میں بھی سندھو جارحانہ انداز میں نظر آئیں اور انہوں نے جاپانی کھلاڑی کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور 13-21 سے تیسرے گیم کے ساتھ میچ بھی اپنے نام کر لیا۔