ETV Bharat / sports

بوپنا-شرن پہلے راونڈ میں باہر، ثانیہ-ماٹیک سینڈس دوسرے دورمیں - Matic Sands

ومبلڈن ٹینس چمپیئن شپ کے مرد ڈبلز کے پہلے راونڈ میں جمعرات کو روہن بوپنا اور دیوج شرن کی جوڑی شکست کھاکر باہر ہوگئی جب کہ ثانیہ مرزا اور امریکہ کی بیتھانی ماٹیک سینڈس نے پہلا راؤنڈ جیت کر خاتون ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئیں۔

News
بوپنا-شرن پہلے راونڈ میں باہر، ثانیہ-ماٹیک سینڈس دوسرے دورمیں
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 9:29 AM IST

(لندن) بھارت کے روہن بوپنا اور دیوج شرن کی جوڑی ومبلڈن ٹینس چمپیئن شپ کے مرد ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں جمعرات کو شکست کھاکر باہر ہوگئی جب کہ بھارت کی ثانیہ مرزا اور امریکہ کی بیتھانی ماٹیک سینڈس نے پہلا راؤنڈ جیت کر خاتون ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئیں۔

بوپنا اور شرن کو پہلے راؤنڈ میں 11ویں سیڈ جوڑی فن لینڈ کے ہینری کونٹنین اور فرانس کے ایڈورڈ روجر ویسیلن نے لگاتار سیٹوں میں 4-6، 6-7 سے شکست دے کر باہر کردیا۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس: بھارت کے سفر اور توقعات پر قومی ویبینار

اس درمیان خاتون ڈبلز میں ثانیہ اور ماٹیک سینڈس نے چلی کی الیکسا گراچی اور امریکہ کی ڈیزائر کراوک کو ایک گھنٹے 28 منٹ میں 3-6، 5-7 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.