ETV Bharat / sports

بیڈمنٹن کھلاڑی ساتوک، چراغ اور سمیر ارجن کے لئے نامزد - ممتاز ارجن ایوارڈ

بھارتی بیڈمنٹن یونین (بائی) نے ساتوك سائراج رینكي ریڈي، چراغ شیٹی اور سمیر ورما کا نام ممتاز ارجن ایوارڈ کے لئے مرکزی وزارت کھیل کو بھیجا ہے۔

بیڈمنٹن کھلاڑی ساتوک، چراغ اور سمیر ارجن کے لئے نامزد

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 10:08 PM IST

بائی نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ جن کھلاڑیوں کو نامزد کیاگیا ہے وہ اس کے مستحق ہیں۔ یہ جانکاری دی۔بائی نے اس کے علاوہ کوچز ایس مرلی دھرن اور بھاسکر بابو کا نام درون اچاریہ ایوارڈ کے لئے بھیجا ہے جبکہ دھیان چند ایوارڈ کے لئے پردیپ گندھے اور منجوشا کنور کا نام وزارت کھیل کو بھیجا گیا ہے۔

بیڈمنٹن کھلاڑی ساتوک، چراغ اور سمیر ارجن کے لئے نامزد
بیڈمنٹن کھلاڑی ساتوک، چراغ اور سمیر ارجن کے لئے نامزد

مرکزی وزارت کھیل نے اس سال کے قومی کھیل ایوارڈ کے لئے ای میل کے ذریعے نامزدگی مدعو کیے تھے۔قومی کھیل ایوارڈ کی نامزدگی کا آغاز اپریل میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اسے مئی تک بڑھا دیا گیا تھا۔ نامزدگی بھیجنے کی آخری تاریخ تین جون ہے۔اس سال کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ کے لئے جنوری 2016 سے دسمبر 2019 تک کی کارکردگی کو ذہن میں رکھا جائے گا۔

ساتوک اور سائراج اس وقت ملک کی بہترین ڈبلز جوڑی ہے اور گزشتہ سال انہوں نے تھائی لینڈ اوپن کا خطاب جیتا تھا۔انہوں نے 2018 دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی جیتا تھا جبکہ ہندستانی ٹیم نے طلائی جیتا تھا۔یہ جوڑی اس وقت ٹاپ -10 میں ہے اور ان کے ٹوکیو اولمپک میں کھیلنے کا قوی امکان ہے۔

سمیر 2016 میں ہانگ کانگ اوپن کے فائنل میں پہنچے تھے اور انہوں نے 2018 میں تین خطاب جیتے تھے جس کی بدولت وہ عالمی رینکنگ میں اپنے بہترین 11 ویں مقام پر پہنچے تھے۔وہ 2018 میں ورلڈ ٹور فائنلس میں پہلی بار کھیلتے ہوئے سیمی فائنل تک پہنچے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.