بلغاریہ کے صوفیا میں منعقدہ 70واں سٹرانجا میموریل باکسنگ ٹورنمنٹ میں انہوں نے 20 فروری کو فائنل میں فیلپائن کی کھلاڑی ایرش مینگو کو 5-0 سے شکست دی تھی ۔
بلغاریہ سے اپنے وطن واپسی پر نکھت زرین کا تلنگانہ اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین وینکٹیشور ریڈی نے شاندار استقبال کیا اور بھاری ریلی کی شکل میں نکہت زرین کو تلنگانہ بھون لے جایا گیا جہاں پر زرین نے ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ اور وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پی ٹی راما راؤ نے نکھت زرین کو عالمی سطح پر شاندار کامیابی درج کرنے پر مبارکباد دی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-
دوسری جانب اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین وینکٹیشور ریڈی نے نکھت زرین کو تہنیت پیش کیا۔
ملاقات کے دوران باکسر نکہت زرین نے ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر سے حکومت کی جانب سے انہیں بھر پور مالی تعاون فراہم کروانے کی خواہش کی-
وہی اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما طلحہ کسیری نے بھی زرین کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور تلنگانہ حکومت بالخصوص وزیراعلی کے سی آر سے ثانیہ مرزا، سائنانہوال اور سندھو کی طرح نکہت زرین کو بھی اعزاز سے نوازنے کی خواہش کی ۔
یاد رہے نکھت پہلی بھارتی باکسر ہے جنہوں نے بلغاریہ کے صوفیاء میں منعقدہ باکسنگ میموریل ٹورنمنٹ میں طلائی کا تمغہ حاصل کیا-